جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

موسم میں بہتری‘ گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ سرد ترین جگہیں

مغل روڈ،سونہ مرگ کرگل روڈ‘ سنتھن روڈ‘ بھدرواہ چمبا روڈ ہنوز بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-08
in اہم ترین
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہونے کے باعث سردیوں میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے تاہم سیاسی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر قائم ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر میں واقع ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۱دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ ۱۳۳برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
سرینگر میں سال۱۹۷۴کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱۳دسمبر سال۱۹۶۴کو شبانہ درجہ حرارت منفی۹ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت ۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب ۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۷سے۱۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۱؍اور۱۲جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۳سے۱۵جنوری تک موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل گذشتہ قریب دو ہفتوں سے بند ہے ۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دوطرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس روڈ سے برف ہٹانے کا کام زوروں سے جاری ہے ۔
مغل روڈ پر۲۷دسمبر کو بھاری برف باری کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔
بتادیں کہ محکمہ تعمیرات عامہ پونچھ نے سڑک کے رابطے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر مغل روڈ کو بفلیاز سے پیر کی گلی تک بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے حوالے کر دیا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ سونہ مرگ، کرگل روڈ، سنتھن روڈ اور بھدرواہ چمبا روڈ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت ہنوز بند ہے ۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آںے کے خدشات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: اردگان

Next Post

بڈگام اور نگروٹا میں ضمنی انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: چیف الیکشن کمشنر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
الیکشن کمیشن کی جموں میںپولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں سے ملاقات

بڈگام اور نگروٹا میں ضمنی انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: چیف الیکشن کمشنر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.