جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںبرف باری کے بعد موسم بہتر‘فلائٹ آپریشن بحال

۷سے۱۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-07
in اہم ترین
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر//
وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے اور سری نگر ہوائی اڈے پر بھی فلائٹ آپریشن بحال ہوا ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، سونہ مرگ، پہلگام اور دودھ پتھری سمیت پہاڑی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سونہ مرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ دودھ پتھری اور پیر کی گلی میں ایک ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے ۔سری نگر میں گذشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران۲سے۳ ؍انچ برف ریکارڈ ہوئی ہے ۔
تازہ برف باری سے سری نگر ہوائی اڈے پر پیر کی صبح فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی۔ادھر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے بتایا کہ رن وے سے برف کو ہٹایا گیا ہے اور روشنی میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے اور اب فلائٹ آپریشن کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو سری نگر ہوائی اڈے سے تمام ۳۷پروازوں کو اڑنے کی اجازت ہوگی۔
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر کو لگاتار چوتھے روز صبح کے وقت فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی۔دریں اثنا وادی میں برف باری کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۶جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے تاہم دو پہر کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۷سے۱۰جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۱۱؍اور۱۲جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۳سے۱۵جنوری تک موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل میں خلل واقع ہو سکتی ہے ۔مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم س کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کی دیریانہ مانگ کو وزیر اعظم نے پورا کیا:جتندر

Next Post

سرینگر،جموں قومی شاہراہ کھلی تاہم مغل روڈ، سنتھن روڈ، ایس ایس جی روڈ بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
سونہ مرگ سڑک آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

سرینگر،جموں قومی شاہراہ کھلی تاہم مغل روڈ، سنتھن روڈ، ایس ایس جی روڈ بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.