بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شمالی کوریا کے ایک اور میزائل تجربے کے دوران امریکا کا روسی تعاون کے خلاف انتباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-07
in عالمی خبریں
A A
شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

پیانگ یانگ//
شمالی کوریا نے آج ایک اور میزائل فائر کیا جب کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنوبی کوریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا جدید اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے روس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کا جنوبی کاریا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ تفتیش کار صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے خود کو اپنی رہائش گاہ میں محصور کرلیا ہے۔
انٹونی بلنکن جن کا ارادہ جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی صدر یون کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی کوریا کی حوصلہ افزائی کرنے کا تھا، وہ سیول میں بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران ہی شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سمندر میں گرا۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ میزائل نے تقریباً 11 سو کلومیٹر (680 میل) تک پرواز کی۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ آج کا میزائل ٹیسٹ ہم سب کے لیے یاد دہانی ہے کہ ہمارا باہمی تعاون کتنا اہم ہے۔
بلنکن اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا کہ روس، یوکرین کے ساتھ لڑائی میں مدد کے بدلے میں شمالی کوریا کی حمایت میں اضافہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا پہلے ہی روسی فوجی ساز و سامان اور تربیت حاصل کر رہا ہے، اب ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ماسکو، پیانگ یانگ کے ساتھ جدید اسپیس اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی شیئرنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔
انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والا رکن ہے، وہ شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر جوہری ریاست تسلیم کر لے گا جو اس عالمی اتفاق رائے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا جس میں کہا گیاکہ پیانگ یانگ کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا چاہیے۔
امریکا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر میں ہزاروں فوجی یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجے اور جن میں سے سیکڑوں ہلکا ہو چکے۔
یہ میزائل تجربہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے 2 ہفتے قبل کیا گیا جنہوں نے اپنی سابقہ مدت صدارت میں شمالی کوریا کو منفرد ذاتی نوعیت کی سفارت کاری سے رام کرنے کی کوشش کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے کبھی شمالی کوریا کے خلاف "آگ اور غصے” کی دھمکی دی تھی، لیڈر کم جونگ ان سے 3 بار ملاقات کی اور کہا کہ وہ ” پیار کرنے لگے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلا دیش: شیخ حسینہ کا ایک اور وارنٹ جاری

Next Post

طالبان نائب وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جراتمند لیڈر قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

طالبان نائب وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جراتمند لیڈر قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.