منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

روپ وے پروجیکٹ کیخلاف ہفتہ بھر کی ہڑتال ختم‘معمولات بحال

حکومت اور سمیتی میں کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار کئے گئے سبھی افراد رہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-02
in اہم ترین
A A
روپ وے پروجیکٹ کیخلاف ہفتہ بھر کی ہڑتال ختم‘معمولات بحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

کٹرا/جموں/ /
جموں کشمیر کے ماتا ویشنو دیوی مندر میں آنے والے یاتریوں کے بیس کیمپ کٹرا میں ریاسی ضلع کے تریکوٹا پہاڑیوں میں مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کے خلاف ایک ہفتہ کی ہڑتال کے بعد بدھ کو معمول کی کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے اٹھارہ افراد کو بھی رہا کر دیا گیا جس کے بعد مقدس شہر میں رات بھر جشن منایا گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے ایک ہفتے کی ہڑتال کے بعد تمام دکانیں ، ریستوراں اور کاروباری ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی نقل و حرکت بھی بحال کردی گئی ہے جس سے زائرین کو کافی راحت ملی ہے۔
حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی سال کے پہلے دن سینکڑوں یاتری مقدس شہر میں عبادت کے لیے جمع ہوئے اور کٹرا اور بھون کے داخلی راستوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
پونے کے رہنے والے سریش کدم نے کہا’’ہم بہت خوش ہیں کہ بند ختم ہو گیا ہے۔ اس سے ہمیں بہت تکلیف ہو رہی تھی۔ ہم یہاں نئے سال کے پہلے دن پوجا کرنے آئے ہیں‘‘۔
۲۵دسمبر کو شروع ہونے والی ہڑتال نے ملک کے مصروف ترین شہروں میں سے ایک میں معمولات زندگی کو درہم برہم کردیا، جہاں روزانہ ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں۔
شری ماتا ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی نے اعلان کیا تھا کہ اس مدت کے دوران کٹرا میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
منگل کی رات جموں کشمیر انتظامیہ نے نظربندوں کی رہائی کا اعلان کیا اور احتجاج کرنے والے سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
سمیتی کے ایک ترجمان نے کہا ’’کچھ رہنماؤں سمیت حراست میں لیے گئے اٹھارہ افراد کو رات ایک بجے ریاسی اور اودھم پور جیلوں سے رہا کیا گیا۔ وہ جشن منانے کٹرا پہنچے، جہاں سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔‘‘
سمیتی نے ابتدائی طور پر ۲۵ دسمبر کو ہڑتال کی کال دی تھی۔ ۲۷ دسمبر کی رات کو اس نے مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کو ختم کرنے اور حراست میں لئے گئے مظاہرین کو رہا کرنے سمیت اپنے مطالبات پر زور دینے کے لئے بند کو ۷۲ گھنٹے تک بڑھا دیا۔
آٹھ نوجوانوں نے نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی، جس میں دو سمیتی رہنما بھوپندر سنگھ اور سوہن چند بھی شامل تھے۔
پچھلے مہینے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے بزرگ شہریوں، بچوں اور دیگر لوگوں کیلئے مندر تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے ایک روپ وے نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
۲۵۰ کروڑ روپے کے مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کے تحت تاراکوٹ مارگ کو سانجی چھٹ سے جوڑا جائے گا، جو ریاسی ضلع میں غار تک جائے گا۔ ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او انشول گرگ کے مطابق ۲۰۲۴ میں۹۴لاکھ۸۳ہزاریاتریوں نے مندر میں پوجا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت دفاع نے۲۰۲۵کو اصلاحات کا سال قرار دیا

Next Post

ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.