ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نائب صدر،وزیر اعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے پارلیمنٹ پر حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-14
in قومی خبریں
A A
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج ہم وطنوں کی جانب سے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 13 دسمبر 2001 کو دہشت گردانہ حملے سے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔
لوک سبھا میں مسٹر اوم برلا کی قیادت میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ کمپلیکس کی حفاظت کے لئے تعینات ہماری چوکس سیکورٹی فورسز نے بے مثال ہمت اورشجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے پارلیمنٹ سیکورٹی سروس، دہلی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 8 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔ اس حملے میں سی پی ڈبلیو ڈی کا ایک ملازم بھی شہید ہوا تھا۔ یہ ایوان 13 دسمبر، 2001 کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے دوران پارلیمنٹ کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے تمام شہدائکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔اس موقع پر ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے مادر وطن کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان پارلیمنٹ، شہدائکے اہل خانہ اور دیگر معززین نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری پی سی مودی نے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور دیگر معززین نے شہیدوں کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔
اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں لگائے گئے خون کے عطیہ کیمپ کا بھی دورہ کیا اور خون کے عطیہ کرنے والوں اور طبی عملے سے بات چیت کی۔
خیال رہے کہ سال 2001 میں آج ہی کے دن راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سیکورٹی معاون مسٹر جگدیش پرساد یادو اور شری ماتبر سنگھ نیگی، سی آر پی ایف کانسٹیبل، محترمہ کملیش کماری؛ دہلی پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر، مسٹر نانک چند اور شری رام پال؛ دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل، مسٹر اوم پرکاش، مسٹر بیجندر سنگھ اورمسٹر گھنشیام؛ اورسی پی ڈبلیو ڈی میں مالی مسٹر دیش راج نے دہشت گردانہ حملے کے دوران اپنی جان قربان کردیں۔ان کی بے لوث قربانی کے اعتراف میں مسٹر جگدیش پرساد یادو،ماتبر سنگھ نیگی اور محترمہ کملیش کماری کو بعد از مرگ اشوک چکر سے نوازا گیا۔ سرواشری نانک چند، رام پال، اوم پرکاش، بیجندر سنگھ اور گھنشیام کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئین کے ڈھال توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے : پرینکا

Next Post

دن رات صرف چیئرمین کے خلاف مہم جاری ہے : دھنکڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دن رات صرف چیئرمین کے خلاف مہم جاری ہے : دھنکڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.