جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صدارت سے جاتے جاتے جو بائیڈن نے اپنے بیٹے کا جرم معاف کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-03
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

واشنگٹن/
آئندہ ماہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے جاتے جاتے ایک ایسا قدم اُٹھایا ہے جس سے نہ صرف ان کے مخالفین بلکہ حامی بھی حیران رہ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی پر مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔
ہنٹر بائیڈن کو ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے جس میں ان کے خلاف ٹھوس شواہد مل چکے ہیں۔
ہنٹر بائیڈن پر کُل ملا کر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم بھی کرلیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ ہوسکتا تھا۔
امریکی عدالت ان الزامات پر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو رواں ماہ سزا سنانے کا ارادہ بھی رکھتی تھی اور جوبائیڈن نے بیٹے کو صدر ہونے کی حیثیت سے معافی دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔تاہم اب حیران کن طور پر امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدے سے سبکدوش ہونے سے چند دن پہلے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بیٹے کے جرم کو معاف کردیا۔
اپنے بیان میں صدر جوبائیڈن نے بیٹے کے لیے صدارتی معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ اگرچہ وہ نظامِ انصاف پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن سیاست نے اس عمل کو پراگندہ کردیا ہے اور اس سے انصاف کا عمل مشکوک بن گیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے محکمہ انصاف کی فیصلہ سازی میں مداخلت کے عہد پر قائم رہا ہوں حالانکہ میں نے اپنے بیٹے کے غیر منصفانہ طور پر مقدمہ چلتے ہوئے دیکھا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ لینا کے لیے خود سے جنگ لڑی اور جب ایک بار فیصلہ کرلیا تو اس میں مزید تاخیر کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امریکی شہری سمجھ جائیں گے کہ ایک باپ اور صدر اس فیصلے پر کیوں مجبور ہوا۔
جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ میرے منشیات کی لت کے تاریک ترین دنوں میں جو غلطیاں سرزد ہوئیں انھیں سیاسی کھیل کے لیے استعمال کرکے میرے خاندان کو رسوا اور شرمندہ کیا گیا۔
54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ مجھے جو آج معافی ملی ہے اسے کبھی بھی معمولی نہیں سمجھوں گا اور جو زندگی میں نے دوبارہ شروع کی ہے وہ بیمار اور تکلیف میں مبتلا لوگوں کی خدمت اور مدد میں صرف کردوں گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماحولیاتی تحفظ دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، لیکن ترقی پذیر ممالک نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں: گوئل

Next Post

ٹرمپ کے ہاتھوں ہیلری کی شکست پر 2 سال سو نہیں پایا؍ بل کلنٹن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ کے ہاتھوں ہیلری کی شکست پر 2 سال سو نہیں پایا؍ بل کلنٹن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.