اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران یورینیم کی افزودگی کا نیا توسیعی منصوبہ بنا رہا ہے : آئی اے ای اے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-30
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

نیویارک//
ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو آگاہ کیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کے لیے چھ ہزار اضافی سینٹری فیوجز کی تنصیب اور پہلے سے نصب شدہ سینٹری فیوجز کو چلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بات جمعرات کے روز ایجنسی کی ایک خفیہ رپورٹ میں بتائی گئی۔
افزودگی کی صلاحیت میں اضافے کا مطلب ہے کہ ایران زیادہ تیزی سے یورینیم افزودہ کر سکتا ہے، اس سے جوہری پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کی تردید کرتا ہے تاہم مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ 60% تک خالص یورینیم کی افزودگی کا کوئی شہری (پر امن) مقصد نہیں ہوتا۔ یہ تناسب 90% کے قریب ہے جو ہتھیاروں میں استعمال کے لیے موزوں شمار کیا جاتا ہے۔ جوہری بم کی تیاری کے بغیر کسی ملک نے آج تک ایسا نہیں کیا ہے۔
نئے سینٹری فیوجز کے لیے خالص افزودگی کی واحد متعین سطح 5% ہے۔ یہ 60% کے اس تناسب سے بہت کم ہے جس پر ایران پہلے ہی عمل کر رہا ہے۔
ایران کے پاس پہلے سے 10 ہزار سے زیادہ سینٹری فیوجز موجود ہیں جو نطنز اور فوردو میں دو زیر زمین تنصیبات جب کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایک آزمائشی تنصیب میں فعال ہیں۔
فوردو تنصیب کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے کیوں کہ وہ ایک پہاڑ کے اندر کھدائی سے بنائی گئی ہے۔ ایران اس وقت وہاں یورینیم افزودہ کر رہا ہے جس کا تناسب 60% سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ صرف ایک اور تنصیب یہ کام کر رہی ہے اور وہ نطنز میں زمین کے اوپر ایندھن کی افزودگی کا تجرباتی مرکز ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنروز کے سہ ماہی اجلاس سے صرف ایک ہفتہ قبل ایران نے اپنے 60% درجے تک افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی انتہائی حد وضع کرنے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم سفارت کاروں کے مطابق یہ پیش کش بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کو ہدف بنانے کی قرار داد منظور نہ کرنے کے ساتھ مشروط تھی۔
اگرچہ آئی اے ای اے نے اس بات کی تحقیقات کر لی تھیں کہ ایران اس اعلی سطح پر افزودگی کا عمل سست کر رہا ہے اور ایجنسی نے اسے بات کو "درست سمت اہم اقدام” قرار دیا تھا، تاہم ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کی تجویز کردہ قرار داد کو منظور کر لیا۔ قرار داد میں ایک بار پھر ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون بڑھانے کامطالبہ کیا گیا تھا
جمعرات کے روز سامنے آنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نطنز میں ایندھن افزودہ کرنے کے زیر زمین مرکز میں IR-2m ماڈل کے سینٹری فیوجز کے آخری دو مجموعوں کی تنصیب مکمل کر چکا ہے۔ اب وہ تمام 18 سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
IR-4 سینٹری فیوجز کے 18 اضافی مجموعوں کی تنصیب کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان میں ہر مجموعہ 166 سینٹری فیوجز پر مشتمل ہو گا۔
ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مذکورہ مقام پر IR-6 نوعیت کے سینٹری فیوجز کا ایک بڑا مجموعہ نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس مجموعے میں سینٹری فیوجز کی تعداد 1152 تک ہو گی۔ یہ ایران میں اس سلسلے میں اب تک کی سب سے بڑی تنصیب ہو گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

Next Post

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.