ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-27
in عالمی خبریں
A A
 غزہ کے اسپتال پر حملے میں کم از کم 500 افراد ہلاک‘ اسرائیل اور حماس کے ایک دوسرے پر الزامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

تل ابیب ؍بیروت///
اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور فرانسیسی صدور 36 گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں اور دونوں فریقین معاہدے کے قریب ہیں۔
فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور یہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور اسرائیلی کابینہ اس بارے میں آج مزید بحث کرے گی۔
تاہم، اس دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں آج ہونے والے حملوں میں 12 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ کی پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب، غزہ میں موسم سرما کی بارش کے بعد سردی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، اور پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رفح میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر حماس کے راکٹ حملے میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔حزب اللہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم جنگ بندی معاہدے کی توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بائیڈن ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے: وائٹ ہاؤس

Next Post

حلف اُٹھاتے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چینی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کردوں گا، ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

حلف اُٹھاتے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چینی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کردوں گا، ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.