اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مشرق وسطی ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے: اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-20
in عالمی خبریں
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

جنیوا/
اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کے خصوصی رابطہ افسر ٹور وینیسلینڈ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بھیانک سائے طاری ہیں اور خطہ ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی صدارت میں مشرق وسطیٰ” کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں رکن ممالک کو بریفنگ دیتے ہوئے وینیسلینڈ نے کہا، "ہم ایک بھیانک دور میں ہیں اس موجودہ صدمے اور درد کی تفصیل بیان نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطہ ایک تاریک موڑ پر ہے، موسم سرما کے آغاز پر غزہ میں انسانی صورتحال، خاص طور پر شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور وسیع تباہی بین الاقوامی انسانی قانون کے تئیں نمایاں لاپرواہی کے نتیجے میں تباہ کن حد تک پہنچ گئی ہے۔
وینیسلینڈ نے کہا کہ موجودہ حالات گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے بدتر ہیں اور ان میں بہتری کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔
دوسری طرف انہوں نے نشاندہی کی کہ مغربی کنارہ تشدد اور مایوسی کے تباہ کن گرداب میں پھنسا ہوا ہے، اور اسرائیلی فوج مشرقی القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قبضہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وینیسلینڈ نے بتایا کہ کچھ اسرائیلی وزرا "مغربی کنارے کے سرکاری ضم اور غزہ میں آبادکاری کی کھلے عام وکالت کر رہے ہیں اور یہ رجحانات فلسطینی ا نتظامیہ پر سیاسی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ افسر نے خبردار کیا کہ غزہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی UNRWA کے خلاف قوانین کی وجہ سے فلسطینی عوام اور فلسطینی ریاست کی معاون اداراتی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر ہے اور یہ صورتحال زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کو مزید بدامنی کی طرف دھکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر فریقین موجودہ صورتحال سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ سکتے تو بین الاقوامی برادری کو ایک لائحہ عمل متعین کرنا چاہیے۔ وینیسلینڈ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فریقین کے ساتھ مل کر اب حرکت میں آنا چاہیے اور اس خطرناک سمت کو تبدیل کرنا چاہیے۔
انہوں نے سوال کیا کہ بین الاقوامی قانون کو مزید کتنا موڑا جا سکتا ہے؟ بین الاقوامی اداروں کو مزید کتنا کمزور کیا جا سکتا ہے یا لوگ مزید کتنا درد برداشت کر سکتے ہیں؟
ٹور وینیسلینڈ نے زور دے کر کہا کہ غزہ فلسطینی ریاست کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور اس کی حیثیت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں طویل مدتی موجودگی نہ ہو تو بہتر ہوگا ، غزہ میں اسرائیلی آبادکاری کی بحالی کی تمام کوششوں کو مسترد کیا جانا چاہیے اور اس کی کھلی مخالفت کی جانی چاہیے۔وینیسلینڈ نے اپنی بات میں یہ بھی شامل کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے کو سیاسی، معاشی اور انتظامی طور پر متحد ہونا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برازیل میں G20 سربراہی اجلاس

Next Post

امریکہ نیا جوہری کروز میزائل تیار کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
عالمی خبریں

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-12
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
عالمی خبریں

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

2026-09-12
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا

2026-09-12
پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
عالمی خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

2026-09-12
عالمی خبریں

نازا” غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم

2026-09-12
عالمی خبریں

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روسی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے

2026-09-12
عالمی خبریں

فلسطین کے حامی طالب علم کی معطلی ختم، کنگز کالج لندن میں تعلیم دوبارہ شروع

2026-09-12
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکہ نیا جوہری کروز میزائل تیار کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.