منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر حکومت کو مرکز سے بجلی منصوبوں کی واپسی کا مطالبہ کرنا چاہیے

وزیر اعلیٰ کوہند پاک میں طے شدہ معاملات اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے :محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-14
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان طے شدہ مسائل کو اس طرح اٹھانا نہیں چاہیے جیسے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کرتی ہے‘‘۔
محبوبہ نے عمر عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں معقول بات کرنی چاہیے اور ان مسائل کو ہرگز نہیں چھیڑنا چاہیے جو بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کو بڑھائیں۔ اگر ہم ان طے شدہ معاملات کو اٹھاتے ہیں، تو (اس کا مطلب ہے کہ) ہم بی جے پی کی لائن پر چل رہے ہیں۔‘‘
پیر کو نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس میں، عمر عبداللہ نے سندھ آبی معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) کی ایسی شقوں پر بات کی جو جموں و کشمیر کو مکمل پن بجلی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے سے (ریاستی حکومت کو) روکتی ہیں اور صرف ’رن آف دی ریور‘ پروجیکٹس کی اجازت دیتی ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا ’’سردیوں کے سخت موسم میں جب بجلی کی پیداوار کم ہوتی ہے تو جموں کشمیر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریاست (جموں کشمیر) کو دیگر ریاستوں سے بجلی درآمد کرنا پڑتی ہے جس کا منفی اثر اس کی معیشت پر پڑتا ہے‘‘۔
محبوبہ نے نیشنل کانفرنس کی قیادت پر الزام عائد کیا کہ اس نے نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کو آٹھ پاور پروجیکٹس بیچ دیے۔ انہوں نے کہا’’ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جو بجلی ہم پیدا کرتے ہیں وہ ہماری ہی ہے؟ شیخ عبداللہ نے بطور وزیر اعلیٰ سلار پاور پروجیکٹ (مرکزی حکومت کو) دیا، پھر فاروق عبداللہ نے این ایچ پی سی کو سات دیگر پاور پروجیکٹس دے دیے‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ حکومت کو کم از کم دو پاور پروجیکٹس کی واپسی یا ان کے لیے معاوضے کے لیے مرکزی حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ’’جموں کشمیر واحد ایسی ریاست ہے جو ہائیڈرو الیکٹریسٹی پیدا کرنے کے باوجود اندھیرے میں ہے، جب کہ بی جے پی ہر ریاست میں مفت بجلی یونٹس کا وعدہ کرتی ہے، پھر بھی ہم اندھیرے میں ہیں۔ حکومت کو رنگا راجن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پاور پروجیکٹس کی واپسی کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘‘۔
محبوبہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ (کشیدگی) جموں و کشمیر کے عوام کے لیے مسائل پیدا کرتی ہے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا ’’انڈس واٹر ٹریٹی میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ سے جموں و کشمیر کے عوام کو قیمت چکانی پڑے گی۔ بی جے پی کی طرح بھارت اور پاکستان کے درمیان طے شدہ معاملات کو اٹھانے کے بجائے ہمیں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤجموں و کشمیر کے عوام پر بھاری پڑتا ہے‘‘۔
پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا’’ہمیں اس پر سوال کھڑے نہیں کرنے ہیں بلکہ اس کے بجائے مرکز سے کم سے کم دو پاور پروجیکٹ واپس مانگنے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر وہ پاور پروجیکٹ واپس نہیں دے سکتے ہیں تو ہمیں ان سے اس کا معاوضہ مانگنا چاہئے ‘‘۔
اسی دوران، حزب اختلاف کے رکن اسمبلی، ایم ایل اے ہندوارہ سجاد لون نے بھی عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ’’دائیں بازو کی دقیانوسی گفتگو‘‘ کے مترادف ہے۔
لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’مرکزی حکومت کے لیے تنقید کا نشانہ بننے والی انڈس واٹر ٹریٹی کی مخالفت کرنا دائیں بازو کا دقیانوسی بیان ہے۔ اور ایک حالیہ منتخب شدہ وزیر اعلیٰ مرکز میں حکمران جماعت کو خوش کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی ۱۹۶۰ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ بینک کی ثالثی میں طے پانے والا ایک معاہدہ ہے، جو جموں و کشمیر کے چھ سرحدی دریاؤں کے پانی کے استعمال پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کا نظام وضع کرتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر کے قمر واری علاقے میں لاش برآمد

Next Post

ریاسی سڑک حادثے میں ۱۲یاتری زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ریاسی سڑک حادثے میں ۱۲یاتری زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.