جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ضرورت پڑنے پر اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے : نیتن یاہو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-02
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

تل ابیب//
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے نئے فوجی افسران سے خطاب میں مزید کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے۔
نیتن یاہو نے کہا میں نے اسرائیل کی دفاعی افواج اور سکیورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا ہے وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
بدھ کے روز ’’سی این این‘‘ نے ایک نجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران حالیہ اسرائیلی حملوں کا فیصلہ کن اور تکلیف دہ جواب دینے کا کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ جواب 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دیئے جانے کا امکان ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران 25 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی سنگینی کو کم کرنے کی اپنی کوششوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے عوامی سطح پر ایرانی اہداف پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی حملے پر اپنے پہلے ردعمل میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہیے اور نہ ہی کم سمجھا جانا چاہیے۔ ایران کے مذاکرات سے واقف ایک ذریعہ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی حملے پر تہران کا ردعمل فیصلہ کن اور تکلیف دہ ہو گا۔
اگرچہ ذریعے نے حملے کی کوئی مخصوص تاریخ سے متعلق کوئی آگاہی نہیں دی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ ایران کا یہ جوابی حملہ امریکی صدارتی انتخابات کے دن سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے متعدد نمائندوں نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو ایک خط بھیج کر ایران کے دفاعی نظریے پر نظر ثانی کرنے اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری صلاحیتوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن منّان رئیسی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے دستبردار ہوجانا چاہیے کیونکہ اس کے پاس حکومت کے ایٹمی نظریے کو تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے ایران آبزرویٹری کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹرنس کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے کے لیے حکومت کے ایٹمی نظریے کو تبدیل کرنے سے کوئی فرار نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل-پرینکا نے 13 ریاستوں کے عوام کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی

Next Post

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک تھائی لینڈ کے چار شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے نزدیک تھائی لینڈ کے چار شہری ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.