نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
مسٹر مودی نے ‘ایکس’ پر لکھاکہ "وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کو دلی مبارکباد! میں ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ایل ڈی پی) کے چیئرمین شیگیرو ایشیبا دونوں ایوانوں کے مکمل اجلاسوں میں منعقدہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزدگی کے انتخابات کے نتائج کے مطابق جاپان کے 102ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔
مسٹر ایشیبا نے کہا کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ان کے ملک کو درپیش سنگین ترین سیکورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو گہرا کریں گے ۔ انہوں نے چین کو روکنے کے لیے اجتماعی سلامتی گروپ نیٹو کا ایشیائی ورژن بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔