بیونس آئرس//
ارجنٹائنا کی ایک عدالت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔یہ اطلاع ٹی این براڈکاسٹر نے دی۔
اس سے قبل وینزویلا کی ایک عدالت نے ارجنٹائنا کے صدر زیوےئر مائیلی، صدارتی سکریٹریٹ کی سربراہ کرینہ مائیلیاور سکیورٹی کی وزیر پیٹریسیا بلریچ کے خلاف بھی امٹراسور طیارہ واقعہ پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ارجنٹائنا نے ستمبر کے اوائل میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر سے مسٹر مادورو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں وینزویلا کی کمپنی امپریسا ڈی ٹرانسپورٹ ایرے اوکارگو ڈیل سر(امٹراسور) کا ایک بوئنگ 747 ارجنٹائنا کے عزیزہ ہوائی اڈے پر ضبط کرلیا گیا تھا۔ اس سال کے شروع میں ایک مقامی عدالت نے طیارہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسے فلوریڈا روانہ کر دیا گیا تھا۔
وینزویلا کی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے کو فوجی طیارہ قرار دیا گیا، اس طرح مختلف فضائی حدود میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے نو فلائی پرمٹ کو نظرانداز کیا۔ ضبط کئے گئے کارگو طیارے کو بعد میں تباہ کر دیا گیا تھا۔