ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے تباہ ہوا: ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in عالمی خبریں
A A
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تہران //
یورپ میں مقیم ایرانی صحافی محمد اہواز کا کہنا ہے کہ ایرانی رکنِ پارلیمنٹ احمد بخشایش اردستانی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس مئی میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی محمد اہواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حال ہی میں ایرانی رکنِ پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن احمد بخشایش اردستانی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔
اس انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا ہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک پیجر استعمال کرتے تھے، ان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ایک ممکنہ وجہ ان کا پیجر بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ ان کے پیچر کی قسم حزب اللّٰہ کے زیرِ استعمال پیجر سے مختلف ہو سکتی ہے لیکن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پیجر دھماکے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
احمد بخشایش اردستانی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی افواج نے یقینی طور پر حزب اللّٰہ کے پیجرز کی خریداری میں کردار ادا کیا ہے، اس لیے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی حکام نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ہیلی کاپٹر کو کسی نے نشانہ نہیں بنایا بلکہ وہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
خیال رہے کہ ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات کو ہائی جیک کر کے ان کے زیرِ استعمال پیجر کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین 39 افراد ہلاک اور 3000 زخمی ہو گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں شکست پر اپنے ووٹرز کو آئندہ کا لائحہ عمل بتادیا

Next Post

رازوں پر سے پرہ اٹھ رہا ہے !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

رازوں پر سے پرہ اٹھ رہا ہے !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.