ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابرکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-20
in کھیل
A A
پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

اسلام آباد// پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 13 رن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک ایک سے برابر ی کرلی۔
ٹی20 بین الاقوامی تاریخ میں پاکستان کی خاتون ٹیم نے اپنا سب سے بڑا ا اسکور 181 بنایا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 177 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھا جو انہوں نے جون 2018 میں ملائیشیا کے خلاف کوالالمپور میں بنایا تھا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
منیبہ علی اور گل فیروزہ نے پاکستان کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا، گل فیروزہ 2 چوکوں کی مدد سے10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں، منیبہ علی نے مثبت اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی تاہم ڈیرکسن نے ان کی 34 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کردیا جس میں6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سدرہ امین 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے28 رنز بناکر سونے لیز کی گیند پر بولڈ ہوگئیں، ندا ڈار اور کپتان فاطمہ ثنا چوتھی وکٹ کی شراکت میں 60 قیمتی رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہیں، ندا ڈار نے 29 رنز اسکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔
فاطمہ ثنا نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کیے جبکہ عالیہ ریاض نے سات گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی اننگز میں سونے لیز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے53 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کلوئے ٹراؤن نے 30 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہیں ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا، کپتان لورا وولوارٹ نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بولر تسمیہ رباب کپتان فاطمہ ثنا کی جگہ کنکشن کھلاڑی کے طور پر فیلڈ میں آئیں۔یاد رہے کہ فاطمہ ثنا کے چہرے پر فیلڈنگ کے دوران گیند لگی تھی, ان کی غیرموجودگی میں منیبہ علی نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی۔پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی منیبہ علی کے نام رہا۔
سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا

Next Post

مودی امریکہ کے دورے کے دوان عالمی امن کے لیے تجاویز پر بات کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

مودی امریکہ کے دورے کے دوان عالمی امن کے لیے تجاویز پر بات کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.