جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امیت شاہ کی الیکشن کے بعد ریاست کا درجہ بحال کرنے کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امیت شاہ کی الیکشن کے بعد ریاست کا درجہ بحال کرنے کی یقین دہانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۷ستمبر

وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روز لوگوں کو اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کا یقین دلایا ۔

شاہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی )اور کانگریس کبھی بھی جموں و کشمیر میں حکومت نہیں بنا پائیں گے، اس کے بارے میں پراعتماد رہیں۔انہوں نے دونوں جماعتوںپر ’پرانے نظام‘ کو بحال کرنے اور جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور بدعنوانی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت گجروں، پہاڑیوں، بکروال اور دلتوں سمیت کسی بھی برادری کے ساتھ دہشت گردی‘اٹانومی اور ناانصافی کی بحالی کی اجازت نہیں دے گی۔

شاہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کےلئے بی جے پی کی انتخابی مہم کو فروغ دینے کے لئے دو روزہ دورے پر جموں میں تھے۔انہوں نے جمعہ کو اپنے دورے کے پہلے دن پارٹی کا منشور جاری کیا اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سینئر رہنماو¿ں کے ساتھ دو اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات تاریخی ہیں کیونکہ آزادی کے بعد پہلی بار انتخابات ہمارے قومی پرچم اور آئین کے تحت ہو رہے ہیں۔

دہلی روانگی سے قبل ہفتہ کے روز جموں میں بی جے پی کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہمارے پاس صرف ایک وزیر اعظم ہے اور وہ مودی ہیں۔

نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ جموں و کشمیر کو ایک بار پھر بدعنوانی اور دہشت گردی کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ بی جے پی زیرقیادت حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس جموں و کشمیر میں کبھی بھی حکومت تشکیل نہیں دے سکیں گے، اس کے بارے میں پراعتماد رہیں۔

شاہ نے آدھے گھنٹے سے زیادہ کی تقریر کا آغاز بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ اور بابا دلیپ سنگھ منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اور گنیش چترتھی اور جین برادری کو پریوشن پروا پر مبارکباد دی۔

ان کاکہنا تھا”یہ انتخابات آرٹیکل 370 کے سائے سے باہر ہو رہے ہیں۔ ہم نے لوک سبھا انتخابات میں اس کا معجزہ دیکھا ہے جب 58.46 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ ماضی میں جب دہلی میں پچھلی حکومتوں کے ذریعہ 10 فیصد ووٹنگ کا جشن منایا جارہا تھا“۔

شاہ نے کہا کہ یہ جمہوریت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی تک پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپوزیشن کے انتخابی وعدے پر شاہ نے کہا”میں فاروق عبداللہ اور راہل گاندھی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ریاست کا درجہ کون بحال کرنے جا رہا ہے۔ آپ اسے بحال نہیں کر سکتے۔آپ عوام کو گمراہ کیوں کر رہے ہیں“؟

شاہ نے کہا”یہ مرکزی حکومت اور بی جے پی ہے اور میں پہلے ہی پارلیمنٹ کے اندر کہہ چکا ہوں کہ ہم اسمبلی انتخابات کے بعد مناسب وقت پر ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ انہیں 5 اور 6 اگست (2019) کو میری تقریر سننی چاہیے“۔

وزیر داخلہ نے جیلوں سے پتھر بازوں اور دہشت گردوں کو رہا کرنے کے اپنے وعدے پر بھی نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ان کا مقصد جموں کے پرامن پونچھ ، راجوری اور ڈوڈا اضلاع میں دہشت گردی کو بحال کرنا ہے۔

ان کاکہنا تھا”کشمیر کو دہشت گردی کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے کیونکہ وہاں ایسی حکومتیں تھیں جو اپنی آنکھیں بند کرتی تھیں اور اقتدار میں موجود لوگ بھاگ جاتے تھے“۔انہوں نے کہا کہ اگر این سی اور کانگریس اقتدار میں واپس آتی ہیں تو اسے دہشت گردی کی بحالی کے طور پر دیکھیں۔ جموں و کشمیر، خاص طور پر جموں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ دہشت گردی چاہتے ہیں یا امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ جب بی جے پی ہو تو کوئی بھی دراندازی کی ہمت نہیں کرتا۔

شاہ نے کہا”جب مودی حکومت نے (2014 میں) اقتدار سنبھالا تھا، تو اس نے دہشت گردی کی مالی اعانت کرنے والوں کو جیل بھیج کر تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ معطل ایل او سی تجارت شروع کرنے کی بات کر رہے ہیں، جس کا فائدہ دہشت گردی کو جاتا ہے“۔

اٹانومہ کی بحالی قرارداد پر عمل آوری کے نیشنل کانفرنس کے وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت اٹانومی کے بارے میں بات نہیں کر سکتی کیونکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی وجہ سے 40 ہزار سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جون 2000 میں فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس حکومت نے اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں ریاست میں 1953 سے پہلے کی آئینی حیثیت کو بحال کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ تاہم اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت والی مرکزی کابینہ نے اسے مسترد کردیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا”میں دیوار پر لکھا ہوا خط پڑھ رہا ہوں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کبھی حکومت نہیں بنائیں گے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کو جلاوطنی پر مجبور کیا اور ان کی موت کے بعد ہی ان کی راکھ واپس لائی جا سکی“۔

نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے انہوں نے تینوں خاندانوں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ ان کنبوں کی بدعنوانی پورے ملک کے برابر ہے۔ اگر ان کے ذریعے لیے گئے پیسے کا استعمال خطے کی ترقی کے لیے کیا جاتا تو جموں و کشمیر میں کوئی بھی کام ادھورا نہیں رہ جاتا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد مجموعی ترقی ہے۔

شاہ نے کہا کہ میں کشمیر کے نوجوانوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ نے انہیں اقتدار دیا لیکن فاروق عبداللہ اور ان کا خاندان دہشت گردی کی وجہ سے انگلینڈ بھاگ گیا جبکہ نوجوان دہشت گردی کا شکار ہوگئے جس کا ہم نے صفایا کردیا۔ ”آپ جسے چاہیں ووٹ دیں لیکن انہیں جیتنے نہ دیں کیونکہ ان کا ایجنڈا دہشت گردی کو واپس لائے گا اور ترقی کو روک دے گا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مجھے نہیں لگتا کہ لوگ بی جے پی کے قریب کسی پارٹی کو قبول کریں گے:عمر عبداللہ

Next Post

کشمیر میںکچھ بھی سیدھا نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر میںکچھ بھی سیدھا نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.