ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منی لانڈرنگ کیس میں شبیر شاہ کو رہائی ‘ لیکن رہا نہیں ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-28
in اہم ترین
A A
دہلی ہائی کورٹ نے سبرامنیم سوامی کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج دھیرج مور نے کہا ’’منی لانڈرنگ کیس میں زیادہ سے زیادہ سزا سات سال ہے اور ملزم سات سال سے زیادہ حراست میں گزار چکا ہے۔ ایسی صورت حال میں اسے رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے‘‘۔ تاہم عدالت کے اس حکم کے باوجود شبیر شاہ جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، کیونکہ ان پر ٹیرر فنڈنگ کا کیس بھی چل رہا ہے، جو التوا میں ہے۔
سماعت کے دوران، شبیر شاہ کی طرف سے وکلاء پرشانت پرکاش اور کوثر خان پیش ہوئے، انھوں نے کہا کہ، ملزم پہلے ہی زیادہ سے زیادہ مدت جیل میں گزار چکا ہے۔
اس معاملے کو دیکھتے ہوئے عدالت نے پایا کہ شبیر شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ ۳؍ اور۴ کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اور اس کے تحت زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا کا انتظام ہے۔
عدالت نے پایا کہ شبیر شاہ کو۲۶ جولائی ۲۰۱۷ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ملزم سات سال سے زائد عرصے سے حراست میں ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ ۴۳۶ اے کے تحت ان کی رہائی کا حکم دیا۔
ای ڈی کے مطابق کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ٹیرر فنڈنگ کی گئی۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ شبیر شاہ نے اس جرم میں اہم کردار ادا کیا۔
ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ شبیر شاہ مبینہ طور پر جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے بھی رابطے میں تھے۔
اقوام متحدہ نے جماعت الدعوۃ پر پابندی لگا دی ہے۔ وہ محمد شفیع شاعر سے بھی رابطے میں تھے، جو جموں جیل سے رہائی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان فرار ہو گیا تھا۔ شبیر شاہ اس وقت دو مقدمات میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کے خلاف ایک مقدمہ ٹیرر فنڈنگ اور دوسرا منی لانڈرنگ کا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سروری نے اندروال سے بہ حیثیت آزادا میدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا

Next Post

حرام سے حلال: جماعت اسلامی کے سابق ارکان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

حرام سے حلال: جماعت اسلامی کے سابق ارکان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.