سرینگر///
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کے چھانہ حلقے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کی امید ہے۔
پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم سی کے سابق میئر اور اپنی پارٹی کے رہنما جنید مٹو زڈی بل سے الیکشن لڑیں گے جبکہ اشرف میر لال چوک سے اور شبیر ریشی حضرت بل سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
اس کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ‘رفیع احمد میر پہلگام ‘ہلال احمد شاہ اننت ناگ‘طارق شاہ ویری بجبہاڑہ‘عبدالمجید پڈر دمحال ہانجی پورہ ‘ریاض احمد بٹ دیوسر‘ایڈوکیٹ گوہر حسن وانی زینہ پورہ ‘میر الطاف پانپور جبکہ ایڈوکیٹ اویس خان شوپیاں سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔
اس دوران بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی وادی سے ۴۰ جبکہ جموں صوبے سے ۲۰؍امیدواروں کو میدان میں اتارے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے حال میں کچھ لیڈر پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔










