منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کیخلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل کاآج سے جموں کشمیر کا دورہ

پہلے جموں اور پھر سرینگر آمد ‘ این سی سے انتخابی گٹھ جوڑ پر بات چیت کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-21
in اہم ترین
A A
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

نئی دہلی//
کانگریس صدر‘ ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم میٹنگوں کیلئے۲۱ ؍اور۲۲؍ اگست کو جموں اور سرینگر کا دورہ کریں گے۔
کانگریس صدر کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے پیر کے روز چار ریاستوں کے جنرل سکریٹریوں، انچارجوں اور اسکریننگ کمیٹی کے ممبروں سے ملاقات کی تھی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے سی وینو گوپال نے کہا کہ ۲۱؍اور۲۲؍اگست کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جی اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں اہم میٹنگوں کے لئے جموں اور سرینگر کا دورہ کریں گے۔
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے جموں میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ کھڑگے جی اور راہل جی کل سے دو دن کے لئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ وہ کل دوپہر جموں پہنچیں گے۔
میر نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران وہ جموں اور سرینگر دونوں میں رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر میٹنگیں کریں گے ، جس کا مقصد پارٹی کیڈر کو متحرک اور مضبوط بنانا ہے۔
جموں میں بات چیت کے بعد وہ چہارشنبہ کی شام سرینگر روانہ ہوں گے تاکہ وہاں کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھ سکیں۔جمعرات کو وہ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
پیر کو میٹنگ کے بعد وینو گوپال نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ رہنماؤں نے جموں و کشمیر، ہریانہ، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کے انتخاب کے لئے رہنما خطوط پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس اگلے تین سے چار دنوں میں ہوگا۔ وینوگوپال نے یہ بھی کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں اتحاد کے لئے تیار ہے اور اس کا بنیادی مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سے باہر رکھنا ہے۔
جموں و کشمیر کانگریس کے نئے صدر طارق حمید قرہ نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے ’قابل احترام اتحاد‘ قائم کرنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن اس طرح کے اتحاد کے پیرامیٹرز لوک سبھا انتخابات سے مختلف ہوں گے۔
جموں و کشمیر کی ۹۰رکنی اسمبلی کیلئے تین مرحلوں میں انتخابات۱۸ستمبر‘۲۵ ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہریانہ کی ۹۰ رکنی اسمبلی کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہوں گے اور دونوں انتخابات کے نتائج کا اعلان ۴؍ اکتوبر کو کیا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمرعبداللہ کانگریس سے انتخابی گٹھ جوڑ کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ اس پر دونوں جماعتوں میں بات چیت ہو گی ۔ان کاکہنا تھا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں ان کی جماعت سوچ رہی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں کے جھٹکے

Next Post

ادھم پور میں دوسرے دن بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

ادھم پور میں دوسرے دن بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.