ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے نائب صدر 10 روز بعد ہی مستعفی ہوگئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-13
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تہران//
ایران کے نائب صدر برائے اسٹریجک امور جواد ظریف نے اپنی تقرری کے محض 10 دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ نائب صدر محمد جواد ظریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
جواد ظریف نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ کابینہ میں خواتین، نوجوانوں اور نسلی گروہوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا اپنا وعدہ نہ نبھا سکا۔
مستعفی نائب صدر جواد ظریف نے کابینہ کے انتخاب میں اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ امیدواروں کے چناؤ میں مہذب طریقے لاگو نہیں کروا سکا اور  وہ نتائج حاصل نہیں کر سکا جس کا میں نے وعدہ کیا تھا۔
جواد ظریف نے استعفے کی وجوہات میں اپنی اس پریشانی کا بھی اظہار کیا کہ  نائب صدر کے طور پر اپنی تقرری کے بعد انھیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر پیزشکیان کو دیے گئے پیغام میں جواد ظریف نے کہا کہ میرا استعفیٰ آپ ساتھ افسوس، مایوسی یا حقیقت پسندی کی مخالفت کی علامت نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب اسٹریٹجک امور کے لیے نائب صدر کے طور پر میری افادیت پر شک کرنا ہے۔
اپنے مستقبل کے حوالے سے جواد ظریف نے بتایا کہ وہ اپنے پیشے یعنی تعلیمی میدان میں واپس آئیں گے اور ایران میں ملکی سیاست پر کم توجہ دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی اصلاح پسند ایران کے صدر نے نئی مجوزہ 19 رکنی کابینہ کے ناموں کی فہرست منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجی ہے جس میں صرف ایک خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے۔
کابینہ کی اس فہرست میں قدامت پسند سابق صدر ابراہیم رئیسی کی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں جس پر اصلاح پسندوں نے شدید تنقید کی بھی ہے اور اب جواد ظریف کا استعفی بھی اسی کی کڑی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کی فوج روس میں داخل ہو گئی ہے، روس کا اعتراف

Next Post

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوز اور جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں آبدوز اور جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.