ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دفعہ 370 منسوخی کی برسی:کئی سیاسی لیڈروں کا’نظر بند‘ رکھنے کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-05
in تازہ تریں
A A
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے تین سال: جنگجوئیت سے جڑی ہلاکتوں میں ۳۰ فیصد کمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۵اگست

دفعہ 370 کی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر پیر کے روز جموں وکشمیر کے کئی سیاسی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں خانہ نظر بند رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

بتادیں کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی سرکار نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجے دینے والے دفعہ 370 کو منسوخ کیا تھا اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کیا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جہاں دفعہ 370 کی تنسیخ کی جموں وکشمیر کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تھی وہیں ذرائع کے مطابق بی جے پی اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے ۔

پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون نے کہا کہ یہ دن ہمیشہ کشمیری لوگوں کی مکمل بے اختیاری کی بدصورت یاد تازہ کرتا رہے گا۔

لون نے پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا” 5 اگست ہمیشہ کشمیری عوم کی بد صورت یاد تازہ کرتا رہے گا“۔ان کا کہنا تھا”پانچ برس بیت گئے کوئی منتخب اسمبلی نہیں ہے اور مقامی لوگوں کو اپنے معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے“۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے دعویٰ کہا کہ انہیں خانہ نظر بند رکھا گیا ہے ۔انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا”مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے جو بالکل غیر ضروری تھا“۔

صادق کا کہنا تھا”مجھے کسی کام سے باہر جانا تھا لیکن گیٹ کے باہر پولیس اہلکاروں نے مجھے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی یہ ناجائز اور غیر قانونی ہے “۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی اور میڈیا مشیرالتجا مفتی نے بھی خانہ نظر بند ہونے کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا”اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں جیسا مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے تو جموں وکشمیر پولیس ہمیں ہر سال غیر قانونی طور پر نظر بند کیوں رکھتی ہے “۔

پی ڈی پی لیڈران نے کہا”حد یہ ہے کہ ایس ایچ او نوگام نے ہمیں اپنے ہی گھر میں بند کرکے چابیاں چھین لی ہیں، پولیس یا نئے دور کے جیلر، آپ فیصلہ کریں“۔

پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔

تاہم پولیس کی طرف سے فی الوقت خانہ نظر بندی کے ان دعوﺅں کے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

سابق سرینگر مئیر اور نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر سلمان ساگر نے کہا”پانچ اگست سیاہ دن ہے اور ہمیشہ رہے گا“۔انہوں نے کہا”یہ بات اب طے ہے کہ پولیس مخصوص دنوں پر ہماری رہائش گاہوں پر آتی ہے اور ہمیں نظر بند رکھا جاتا ہے جو قابل مذمت اور افسوس ناک امر ہے “۔

ان کا کہنا تھا”اس سے زیادہ پریشان کن اور شرمناک بات یہ ہے کہ ہمیں پولیس کو درخواست کرنا پڑتی ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کا جموں کشمیر میں سپریم کورٹ ڈیڈ لائن کے مطابق الیکشن کا مطالبہ

Next Post

آنے والے دنوں میں جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی تمام امنگوں کو پورا کیا جائے گا:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

آنے والے دنوں میں جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی تمام امنگوں کو پورا کیا جائے گا:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.