ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کمیشن کو ای وی ایم پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-04
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ حال ہی میں عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک تجزیہ سامنے آیا ہے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں گڑبڑی کی بات کہی گئی ہے اورالیکشن کمیشن کو اس پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے ۔
کانگریس لیڈر سندیپ دکشت نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کے شکوک کو مسترد کرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ووٹنگ مشینوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہے ، لیکن حالیہ تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی اور آخری انتخابی نتائج میں فرق ملا ہے جو ای وی ایم پر سوال کھڑے کرتا ہے ۔
مسٹر دکشت نے کہا کہ ‘وائس آف ڈیموکریسی’ نام کی ایک تنظیم نے حالیہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر ایک تجزیہ کیا ہے ۔ تجزیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اعلان کردہ اعداد و شمار اور آخری مرحلے میں حتمی اعداد و شمار میں فرق ہے ۔ قومی سطح پر ابتدائی اور حتمی اعداد و شمار میں چھ فیصد کا فرق ہے تو کیا یہ نتائج درست تھے ؟
انہوں نے کہا، "الیکشن کمیشن نے ہر مرحلے کے حتمی اعداد و شمار کئی دن بعد دیے ۔ یہ تب ہے جب کہا جاتا ہے کہ ای وی ایم سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ، ای وی ایم کے ذریعے سب کچھ معلوم ہوتا ہے ۔
جب ای وی ایم سے ووٹنگ شروع ہوتی ہے تو ہر دو گھنٹے بعد یہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھیجنا پڑتا ہے کہ بوتھ پر کتنی ووٹنگ ہوئی ہے ۔ اگر ہم ریاستی سطح پر دیکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ حیرت انگیز طور پر آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں 12.5 فیصد ووٹ بڑھ جاتا ہے ۔
اتفاق سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں بی جے پی اور اس کے اتحاد نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ای وی ایم کے اس دور میں اگر اعداد و شمار میں اتنا فرق ہے تو اس سے پورے انتخابی عمل پر سوال اٹھتے ہیں۔
مسٹر دکشت کے مطابق اس بارے میں جب الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا تو کمیشن نے جواب دیا، ‘‘انٹرنیٹ جیسے مسائل کی وجہ سے مکمل معلومات نہیں دے سکتے تھے ، لیکن الیکشن کمیشن نے ایک اور ڈیٹا جاری کیا تھا جس کا جواب ہی ان پر سوال کھڑے کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2019 میں بھی ہم کچھ فیز میں تاخیر سے ڈیٹا فراہم کرسکے تھے لیکن اس وقت بھی سات بجے جاری ہونے والے ڈیٹا اور حتمی ڈیٹا میں ایک فیصد سے بھی کم فرق تھا۔ کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اگر آئینی ادارے کا کام براہ راست جمہوریت پر اثر انداز ہوتا ہے تو انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی ذمہ داری بنتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشینوں میں گڑ بڑی ہوتی ہے اور سب مانتے ہیں کہ مشینوں میں گڑ بڑی ہے ، لیکن الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ مشینوں میں کوئی خرابی نہیں ہے تو پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جہاں 907 ووٹ ڈالے گئے وہاں 970 ووٹ کیسے ہوجاتے ہیں اور جہاں 970 ووٹ پڑتے ہیں وہاں 960 کیسے نظر آتے ہیں؟
مسٹر دکشت نے کہا، "اس رپورٹ کا کئی طریقوں سے تجزیہ کیا گیا ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کون کتنے فرق سے جیتا ہے اور کہاں ووٹ کا فیصد کتنا بڑھا ہے ۔ ہم الیکشن کمیشن سے اس رپورٹ کا جواب مانگتے ہیں کیونکہ اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن نے اس رپورٹ کا تسلی بخش جواب نہیں دیا تو یہ ایک سنگین سوال بن جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وسیم اکرم کی پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے سے معذرت، مگر کیوں؟

Next Post

مودی نے آئی سی اے ای کے نمائندوں سے اسٹیچو آف یونٹی دیکھنے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عوامی امنگوں کےلئے ذمہ داری سے کام کریں گے :مودی

مودی نے آئی سی اے ای کے نمائندوں سے اسٹیچو آف یونٹی دیکھنے کی اپیل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.