بیجنگ//
چین کی راجدھانی بیجنگ کے شمالی اور مغربی اضلاع میںشدید بارش کے سبب اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، پیر کی دیر رات اور منگل کی صبح تقریباً 10 بجے کے درمیان شہر میں اوسطاً 42.9ملی میٹر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چانگپنگ ضلع میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شیجنگشن، ہیڈیان، مینٹوگو، چانگپنگ اور ہوارو اضلاع میں شدید بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے ہوائیرو اور میون اضلاع کو ملانے والی ریلوے پر تمام ٹرین خدمات اور ٹونگ زو اور میون اضلاع کے درمیان ریلوے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
بیجنگ واٹر اتھارٹی اور بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے مضافاتی اضلاع مییون، پنگگو، یانکنگ اور ہوارو کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے شہری اضلاع چاویانگ، فینگٹائی، شیجنگ شان، ہیڈیان، ٹونگ زو، چانگپنگ اور ڈیکسنگ میں پانی جمع ہونے کی وارننگ بھی جاری کی۔