اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اگر انھوں نے مجھے قتل کیا تو امید ہے امریکا ، ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا : ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-27
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

 واشنگٹن//
امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے حریف ایران کے خاتمے کا موضوع چھیڑ دیا ہے۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا وہی آگ برساتا انداز دوبارہ سے دیکھنے میں آیا جس پر وہ اپنی مدت صدارت میں اعتماد کیا کرتے تھے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر لکھا "اگر انھوں نے صدر ٹرمپ کو قتل کر دیا اور یہ امکان ہمیشہ رہتا ہے، تو میں امید کرتا ہوں کہ امریکا … ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکی قیادت کو بزدل اور شجاعت سے خالی شمار کیا جائے گا”۔
ٹرمپ کی اس پوسٹ میں کانگریس میں اسرائیلی وزیر بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کا وڈیو کلپ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نشانہ بنانے والے منصوبے کے بارے میں دعویٰ کیا کہ یہ ایران کا تھا۔
گذشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ سیکرٹ سروس کے اداروں نے حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ یہ پیش رفت سابق صدر کے قتل کے لیے ایرانی منصوبے کے "خطرے” کا انکشاف ہونے کے بعد سامنے آئی۔ البتہ یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کا ٹرمپ پر ہونے والے حالیہ قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واشنگٹن اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات اپنی انتہا کو پہنچ گئے کیوں کہ تہران پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی 2020 میں ہلاکت کا انتقام لینے کی کوششوں میں ہے۔ سلیمانی کو ٹرمپ کے حکم پر ہلاک کیا گیا جو اس وقت امریکا کے صدر تھے۔
ٹرمپ کی تازہ پوسٹ نے لوگوں کو 2019 میں ان کی دھمکی کی یاد دلا دی ہے جب کرسی صدارت پر براجمان ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر تہران نے کسی بھی امریکی چیز پر حملہ کیا تو وہ ایران کو مٹا ڈالیں گے۔
اس سے قبل ایرانی ذمے داران نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے بیچ سفارتی راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلسل بڑھتی گرمی پر سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

Next Post

فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے: اسرائیلی حکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل

فوج لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے تیار ہے: اسرائیلی حکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.