منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مدارس کو نقصان پہنچانے والی کوششوں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا: مسلم پرسنل لا بورڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-21
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// ہم خادمین ملت ریاست اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے دینی مدارس کی حیثیت و شناخت کو ختم کرنے ، انھیں بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ مذمت انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کی ہے ۔ ایک درجن سے زائد علما کے دستخط جاری بیان میں کہا ہے ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی طرف سے دینی مدارس کے تعلق سے ریاستی حکومتوں کو دی جانے والی ہدایت سراسر غلط،غیرقانونی اور کمیشن کے حدود اور دائرہ کار سے متجاوز ہے ۔ اس پر ریاست اترپرد یش کے چیف سکریٹری کی طرف سے مدارس کا سروے کرکے ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر منظور شدہ مدارس کے طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا جائے ۔ 8449 غیرمنظورشدہ مدارس کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جس میں دارلعلوم دیو بند، دارالعلوم ندوۃ العلمائ، مظاہر علوم سہارنپور، جامعہ سلفیہ، بنارس، جامعہ اشرفیہ مبارکپور، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر، جامعۃ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ جیسے بڑے اور قدیم مدارس شامل بھی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹوں کی طرف سے دباو[؟] ڈالا جارہا ہے کہ ان میں زیرتعلیم بچوں کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا جائے ۔
بیان میں کہا کہ چیف سکریٹری کا یہ سرکلر اور ضلعی حکام کا دباؤ غلط اور غیر قانونی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے ان مدارس میں زیرتعلیم غیر مسلم طلباء کو نکال کر سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیا ہے ، یہ بھی غلط اور ان کے ذاتی اختیار کے حق پر حملہ ہے ۔ اب مسلم طلباء پر بھی دباو[؟] بنایا جارہا ہے کہ وہ آرٹی ای ایکٹ کے مطابق بیسک تعلیم حاصل کریں۔ مدارس کی منتظمہ کو دھمکی دی جارہی ہے کہ ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اسی طرح مدھیہ پردیش حکومت ایک قدم آگے بڑھ کر مدارس کے بچوں کو روزآنہ ہاتھ جوڑ کر سرسوتی وندنا پڑھنے پر مجبور کررہی ہے ۔
بیان میں کہا ہے کہ ہم مسلمانوں کے دینی و ملی جماعتوں اور دینی مدارس و جامعات کے ذمہ داران یہ واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ دستور کی دفعہ 30(1) کے تحت اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام و انصرام کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے ، اسی طرح آر ٹی ای ایکٹ نے بھی وضاحت کے ساتھ مدارس کو مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔مدارس عربیہ کروڑوں بچوں کو کھانے اور رہنے کی سہولتوں کے ساتھ مفت معیاری تعلیم دیتے ہیں اور برسوں سے تعلیمی طور پر پسماندہ سمجھے جانے والے مسلم معاشرے میں تعلیم کے فروغ کی خاموش اور کامیاب کوشش کررہے ہیں ان مدارس نے اور ان کے فارغین نے ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد ملک کی تعمیر وترقی میں بھی اہم رول ادا کررہے ہیں۔ چیف سکریٹری کا یہ اچانک اور یک طرفہ اقدام مدارس کے اس قدیم اور مستحکم نظام میں انتشار پیدا کرنے کی ناروا کوشش ہے جس سے لاکھوں بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا اور ان پر نامناسب ذہنی ونفسیاتی دباؤ پڑے گا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی انتظامیہ اپنی ان غیر قانونی، غیر اخلاقی اور ظالمانہ کوششوں سے باز آئے اور بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کرے ۔ ریاستی حکومتوں کی اس اقلیت دشمن پالیسی کو تبدیل کرانے کے لئے تمام ممکنہ قانونی اور جمہوری راستے اختیار کئے جائیںگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے مودی سے فون پر بات کی

Next Post

آنے والے دنوں میں مزید اصلاحات اور پالیسی فیصلے معدنی کے شعبہ میں کئے جائیں گے :کشن ریڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

آنے والے دنوں میں مزید اصلاحات اور پالیسی فیصلے معدنی کے شعبہ میں کئے جائیں گے :کشن ریڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.