منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اختلافات بیلٹ باکس سے حل ہوتے ہیں، گولی سے نہیں

 بائیڈن کا قوم سے خطاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-16
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نائجيريا//
    صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکیوں سے سیاسی ’درجہ حرارت کم کرنے‘ پر زور دیا ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق اتوار کو اوول آفس سے خطاب میں امریکی صدر نے اپیل کی کہ سابق صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد پورا ملک ایک قوم کے طور پر متحد ہو۔صدر جو بائیڈن نے سکیورٹی معاملات کے آزادانہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں معاندانہ سیاست کے درجہ حرارت کو کم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے بعد سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کو ٹھنڈا کیا جائے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد صدر جو بائیڈن کو سچوایشن روم میں جاری تحقیقات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
بائیڈن نے کہا کہ ’امریکی جمہوریت میں اختلاف رائے ضروری ہے لیکن سیاست کو کبھی بھی ’مقتل‘ میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔‘
صدر بائیڈن نے امریکی سیکرٹ سروس کو بھی حکم دے دیا ہے کہ وہ ریپبلکن نیشنل کنونشن کے لیے سکیورٹی کے تمام اقدامات کا جائزہ لیں۔بائیڈن نے تقریباً چھ منٹ تک جاری رہنے والے ریمارکس میں کہا کہ ’ہم اختلاف کر سکتے ہیں لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔ ہم پڑوسی ہیں، ہم دوست ہیں، ایک ساتھ کام کرتے ہیں، شہری ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم امریکی ہیں۔ ہمیں متحد ہونا چاہیے۔‘
یہ تیسری مرتبہ ہے کہ صدر بائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں اوول آفس سے خطاب کیا۔ صدور روایتی طور پر اوول آفس کو اہم مواقع پر تقاریر کے لیے استعمال کرتے ہیں خاص طور پر جنگ اور امن سے متعلق۔
سنیچر کی شام کو ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی سے خطاب کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی۔ اس دوران گولی سابق صدر کے دائیں کان کے اوپری حصے کو چُھو کر گزری۔بائیڈن نے کہا کہ ’امریکہ میں اس قسم کے تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کسی بھی تشدد کے لیے، ہم اس قسم تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ میں ہم سیاسی اختلافات کا فیصلہ بیلٹ باکس کے ذریعے کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔ امریکہ کو بدلنے کی طاقت ہمیشہ لوگوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے، نہ کہ قاتلوں کے ہاتھ میں۔‘
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ریلی کے دوران ہونے والے حملے کے بعد امریکیوں کو متحدہ رہنے کی اپیل کی،۔انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ’متحد رہیں اور برائی کو جیتنے نہ دیں۔‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترک۔ سعودی رابطہ کونسل کا قیام باہمی تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا، سعودی وزیر خارجہ

Next Post

حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

حملے میں زخمی ٹرمپ پارٹی کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.