بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس: پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-09
in عالمی خبریں
A A
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

پیرس///
فرانس کے پارلیمانی انتخابات میں معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کے امکانات پیدا ہوئے جہاں بائیں بازو کے اتحاد نیشنل پاپولر فرنٹ (این ایف پی) نے غیرمتوقع طور پر دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (آر این) کے حکومت بنانے کے خواب چکنا چور کردیے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے انتخابات کے نتیجے میں پولز اور سرویز کے برخلاف ایک معلق پارلیمنٹ وجود میں آرہی ہے جہاں کوئی اکثریتی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔فرانس کی دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے انتخابی نتائج سے بڑا دھچکا لگا کیونکہ سرویز میں ان کی باآسانی جیت کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم بائیں بازو اور مرکز پسند کے امیدواروں نے مختلف حلقوں میں اتحاد کی بدولت آر این مخالف ووٹ کو یکجا کرکے پیش گوئیاں غلط ثابت کردیں۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی نتائج سے فرانسیسی پارلیمنٹ تین بڑے پارلیمانی گروپس میں تقسیم ہوگی جو ایک دوسرے سے مختلف نظریات کے حامل ہیں اور سب کے مل کر کام کرنے کی کوئی روایت موجود نہیں ہے۔صدر ایمانوئیل میکرون کو بھی انتخابی نتائج سے بڑا دھچکا لگا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ یورپی پارلیمنٹ میں اپنے حامیوں کی شکست کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا تھا۔
فرانسیسی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی اتحادی جماعتیں سوشلست اور گرینز کے اتحاد این ایف پی کو برتری حاصل ہے اور انہیں مجموعی طور پر 577 نشستوں میں سے 172 سے 215 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
صدر ایمانوئیل میکرون کے وفاق پسند اتحاد کو 150 سے 180 نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ابتدائی طور پر انتخابی جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی آر این 115 سے 155 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گی۔
ابتدائی نتائج کے تحت جاری کی گئیں پیش گوئی کے بعد بائیں بازو کے اتحاد کے حامی دارالحکومت پیرس میں جمع ہوئے اور گرینز ہیڈکوارٹرز میں جشن منانا شروع کردیا۔
مراکشی نژاد فرانسیسی 34 سالہ ڈاکٹر حفصہ ہیشاد نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے، بطور فرانسیسی-مراکشی ڈاکٹر سمجھتی تھی کہ جس طرح انتہائی دائیں بازو اپنے رویے کا اظہار کر رہے تھے وہ پاگل پن تھا۔دوسری جانب آر این پارٹی کے مرکز میں خاموشی چھائی ہوئی ہے اور پارٹی کے نوجوان اراکین نتائج چیک کرتے نظر آئے۔
فرانس کی پارلیمنٹ کی 577 نشستوں میں سادہ اکثریت کے لیے 289 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ حکومت بنائی جائے اور فرانس کے آئین کے تحت صدر انہیں حکومت بنانے کی دعوت نہیں دے پائیں گے تاہم وہ ایوان میں سب سے بڑا گروپ ہیں لیکن تاحال واضح نہیں ہے کہ کون سا اتحاد مطلوبہ نمبر پورا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے

Next Post

امریکہ: بائیڈن کی سبک دوشی کیلئے 25 ویں ترمیم استعمال کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر

امریکہ: بائیڈن کی سبک دوشی کیلئے 25 ویں ترمیم استعمال کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.