منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے خوف پھیلایا، کانگریس کے پاس ابھے مدرا: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in قومی خبریں
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی// لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو ایوان میں اپنی پہلی تقریر میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے ہر طبقے اور فرد کو خوفزدہ کرتے ہیں جبکہ کانگریس کی علامت بھگوان شیو، اسلام، گرو نانک، مہاتما بدھ، مہاویر کی ‘ابھے مدرا’ ہے جو ملک میں سچائی، عدم تشدد اور بے خوفی پھیلا رہی ہے ۔
صدر کے خطاب پر بحث میں اپوزیشن کی قیادت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ کی تقریر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملے کیے اور ایجنسیوں کے غلط استعمال، بے روزگاری، مہنگائی، اگنی ویر، کسانوں کی تحریک وغیرہ مسائل پر حکومت کو گھیرے میں لیا اور خود لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی بھی تنقید کی۔ مسٹر گاندھی کی تقریر کے دوران وزیر اعظم کو دو بار مداخلت کرنی پڑی، جب کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو تین بار اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کو ایک ایک بار مداخلت کرنی پڑی۔ اس دوران کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی لوک سبھا کی ناظرین گیلری میں بیٹھی تھیں۔
انہوں نے بھگوان شنکر، گرو نانک دیو، مہاتما بدھ، مہاویر، اسلام میں عبادت کرنے والے ہاتھوں کی تصویریں دکھائیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر تشدد اور نفرت پھیلانے کا الزام لگایا، لیکن ایک بیان سے خود مسٹر گاندھی کو بھی ایوان کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ جب انہوں نے کہا کہ خود کو ہندو کہنے والے تشدد اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی کے اس بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی خود کھڑے ہوئے اور کہا کہ پورے ہندو سماج کو پرتشدد اور نفرت پھیلانے والا کہنا ‘سنگین موضوع’ ہے ۔ حکمران جماعت کے لوگوں نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر گاندھی سے کہا کہ انہوں نے پورے ہندو سماج کو پرتشدد کہا ہے اس لئے انہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔
ایوان میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان کئی منٹ تک جاری رہنے والے تنازعہ کے بعد مسٹر گاندھی نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ہندو متشدد نہیں ہوتا جبکہ یہ نفرت پھیلاتے ہیں اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں۔
صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے حکمت عملی کے طور پر آئین اور ملک کے نظام پر حملہ کرنا شروع کیا ہے ۔ حکومتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں اور اپوزیشن ارکان پر حملے ہورہے ہیں اور انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں خود مودی حکومت کے اس حملے کا شکار ہوا ہوں۔ مجھے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم ملا، مجھے پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا، میرا گھر چھین لیا گیا اور جب ایسے حملے ہوتے ہیں تو پوری اپوزیشن آئین مخالف سوچ کے خلاف اکٹھی ہو جاتی ہے ۔
اپوزیشن لیڈر کے ان حملوں پر حکمراں پارٹی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے شروع کر دیے ، جس پر مسٹر گاندھی نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد ‘جئے آئین’ کہہ کر جواب دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افسران کے لیے لوگوں کا اعتماد جیتنا اور برقرار رکھنا ضروری ہے : مرمو

Next Post

صدرجمہوریہ کا خطاب حکومت کا ویژن پیپرہوتا ہے : کھڑگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

صدرجمہوریہ کا خطاب حکومت کا ویژن پیپرہوتا ہے : کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.