ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

الیکشن کمیشن معاملات پوشیدہ کیوں رکھ رہا ہے

عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سرمایہ کن سے برآمد کیاگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

الیکٹورل پراسیس کے تعلق سے تبدیل ہوتے جارہے رجحانات، سیاسی پارٹیوں اور ان سے وابستہ اُمیدواروں کے طرزعمل، غیر اخلاقی ہتھکنڈے اور الیکٹورل جیت کو یقینی بنانے کیلئے منی پاور کا بے تحاشہ اور بے دریغ استعمال رائے دہندگان کی سوچ اور جمہوریت پرسے یقین کو اب بڑے پیمانے پر متزلزل کرتا جارہاہے۔ سنجیدہ اور حساس رائے دہندگان اب اپنی اس سوچ کو زبان بھی دے رہے ہیں کہ اصولی سیاست اور پروعوام انداز فکر کا زمانہ لدتا جارہا ہے اور اس کی جگہ منی پاور کے بل بوتے پر منتخبہ آمریت آہستہ آہستہ مگر ایک منظم طریقے سے جڑ پکڑتی جارہی ہے۔
بالادستی سے عبارت انداز فکر اور طرزعمل سیاسی پارٹیوں کے صفوں میں ہر گذرتے ایام کے ساتھ جڑیں مضبوط بنارہا ہے، جمہوریت، جمہوری طرزعمل اور آئین پر غیر متزلزل یقین اور اعتماد کا برملا اظہار اب ’لپ سروس‘ کی حد تک محسوس کیاجارہا ہے۔ اس طرح کی سوچ اور طرزعمل کسی ایک مخصوص سیاسی صف یا سیاسی جرگے تک محدود نہیں بلکہ جو بھی سیاسی پارٹی کا دعویدار ہے وہ اسی صف میں کھڑا نظرآرہاہے۔
یہ اُبھرتا منظرنامہ لوگوں کیلئے پریشان کن اور ذہنی طور سے خلفشار کا موجب بن رہا ہے ماسوائے اُن لوگوں کیلئے جو اپنی آنکھیں بند کرکے کسی مثبت، تعمیری اور فلاحی سوچ کو اپنے قریب آنے دینے کیلئے تیار نہیں بلکہ اپنی اپنی پسند کی حامل سیاسی جماعت یا اُمیدوار کے ہر جائز اور ہر غلط بات پر لبیک کہتے جارہے ہیں ۔ ان کا یہی اندھا پن جمہوریت کوپٹری سے اُتارنے کا اہم موجب بنتا جارہا ہے، مخصوص نظریات اور فکر کے حامل ان لوگوں کی اس ’محبت‘ سے حوصلہ پاکر کچھ سیاستدان اور کچھ سیاسی پارٹیاں اور زیادہ شدومد سے اپنی نظریاتی اور فکری بالادستی کو پروان چڑھانے اور لوگوں پر مسلط کرنے کیلئے ہر حد کو پار کرتی جارہی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نام پر ایک ادارہ موجود ہے جس کی تشکیل اس بُنیاد اور مفروضہ یا توقع پر رکھی گئی تھی کہ وہ ایک تو غیر جانبدار کرداراداکرتا رہے گا، انتخابی گہماگہمی کے دوران وہ کسی بھی نفرت، اشتعال انگیزی ، مذہبی ، لسانی یا طبقاتی جذبات کو اُکسانے کی کسی بھی کوشش پر کڑی نگاہ رکھے گا، منافرت اور سیاسی عصبیت کی کسی بھی کوشش یاعمل میں ملوثین کو کیفر وکردار تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیا کرے گا لیکن اب عمل اس کے برعکس دیکھا بھی جارہا ہے اور شدت سے محسوس بھی کیا جارہا ہے اگر چہ خود الیکشن کمیشن ان اشوز کے تعلق سے بہت ہی بلند وبانگ دعویٰ کرتا رہا ہے۔
بہرحال ان کچھ خامیوں اور لغزشوں کے باوجود الیکشن کمیشن کچھ معاملات کے حوالوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہاہے۔ رواں پارلیمانی الیکشن کے اہتمام وانعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی کمیشن نے اپنی نگرانی بڑھادی، کورپشن اور بدعنوانیوں سے عبارت طرزعمل ، ناجائز دولت کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں اور پارٹیوں پر چھاپے اور ان کی تحویل سے کروڑوں روپے شراب، منشیات اور دوسرے ناجائز اورغیر قانونی وسائل کی ضبطی کا خاص طور سے حوالہ دیا جاسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق ملک بھر میں چھاپوں کے دوران زائد از چار ہزار کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں بھی چھاپے مارے گئے جس دوران ۴؍ کروڑ روپے شراب ا ور منشیات وغیرہ کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اس چھاپہ ماری یا انسدادی کارروائی کا بحیثیت مجموعی خیر مقدم کیاجانا چاہئے لیکن کمیشن نے ان افراد یا پارٹیوں یا اداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جن کی تحویل سے یہ سب کچھ برآمد کرلیاگیا ۔
رائے دہندگان کو اس حوالہ سے مکمل تفصیلات کی جانکاری کا آئینی، اخلاقی اور قانونی حق ہے لیکن کمیشن جانکاری نہ دے کر تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھ کر اس جمہوری عمل کو گند اور غلاظت میںتبدیل کرنے والوں اور جمہوریت اور غیر جانبدارانہ طرزعمل پر یقین محکم رکھنے والوں کے اعتماد کو نہ صرف مجروح کررہا ہے بلکہ اپنے اس مخصوص یکطرفہ طرزعمل سے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کا مرتکب ہورہا ہے جن سے یہ ناجائز سرمایہ اور شراب وغیرہ برآمد کیاگیا۔
معلوم نہیں الیکشن کمیشن کیوں اور کن مصلحتوں یا مجبوریوں کے پیش نظر عوام کو اپنے چھاپوں اور نگرانی کے عمل سے حاصل معلومات اور نتائج کو پوشیدہ رکھ رہا ہے۔ لوگوں کی اکثریت جو رائے دہندگان کی حیثیت بھی رکھتے ہیں کو اس بارے میں جانکاری کا بُنیادی حق ہے تاکہ وہ اس نوعیت کی مجرمانہ دھاندلیوں کے حامل اُمیدوار وں اور ان کی سرپرستی کرنے والی پارٹیوں کو دروازہ دکھاکر ان پر اپنا عدم اعتماد ظاہر کرسکیں۔ لیکن الیکشن کمیشن غالباً دانستہ طور سے عوام کے اس حق کو سلب کرنے کا مرتکب ہورہاہے۔
اگر کمیشن ملکی سطح پر برآمد زائد از ۴؍ ہزار چھ سو پچاس کروڑ روپے کے بارے میں تفصیلات پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے تو رکھے لیکن جموں وکشمیر سے جو ۴؍ کروڑ نقدی اور شراب وغیرہ کی ضبطی عمل میںلائی گئی ہے جموں وکشمیر کے عوام ان کا ماخذ جاننا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان اُمیدواروں اور پارٹیوں کو اپنے حق رائے دہی کے ذریعے مسترد کرکے ان پر اپنے عدم اعتماد کا برملا مظاہرہ کرسکیں۔
یہی وہ معاملات اور طرزعمل ہے جو الیکٹورل پراسیس کے حوالہ سے جمہوریت پر سے عوام کے اعتماد اور یقین کو متزلزل کرنے کا بُنیادی موجب بنتے جارہے ہیں لیکن چونکہ اس اہم پہلو کو سنجیدگی سے ایڈریس نہیں کیا جارہا ہے اور دانستہ طور سے اور پارٹی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر نظریں چرانے کا عمل اختیار کیاجارہاہے لہٰذا فطری ردعمل یہی ہے کہ لوگ سسٹم سے متنفر ہوتے جارہے ہیں۔ اس کیلئے حکومت ، اس کی انتظامیہ اور وہ ادارے جو براہ راست الیکشن عمل سے وابستہ ہیں ذمہ دار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی بھاگ گئی؟

Next Post

حیدرآباد نے ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز کی بدولت بنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کمنز کی شاندار اننگز نے سب کو مبہوت کردیا

حیدرآباد نے ٹریوس اور ہینرک کی طوفانی اننگز کی بدولت بنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.