منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ریاست کا درجہ بحال کرنے والو ں کی حمایت کروں گا‘

اسمبلی انتخابات میں جموں سے امیدوار کھڑا کریں گے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے پیر کے روز کہا کہ ان کی پارٹی ان سیاسی جماعتوں کی حمایت کرے گی جو جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلائیں گی۔
اپنی پارٹی پہلے ہی سرینگر اور اننت ناگ لوک سبھا سیٹوں کیلئے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔ پارٹی نے جموں خطے کی دو نشستوں سمیت باقی تین نشستوں کے لئے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بخاری نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی حمایت کریں گے جو سچ بول رہے ہیں۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’جو جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلائے گا، ہم ان کی حمایت کریں گے۔ جو لوگ ہمارے نوجوانوں، بزرگوں اور مذہبی رہنماؤں کو جیلوں سے آزاد کرائیں گے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ وہ وقت آئے گا اور میں ان کے نام بھی بولوں گا‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے جموں ڈویڑن سے کسی امیدوار کو کیوں نامزد نہیں کیا گیا ہے ، اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’اس بار ہم نے وادی سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جموں میں اپنی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے الطاف بخاری پر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام کیوں لگایا، بخاری نے کہا، ’’یہ الزام نہیں ہے۔ آپ نے غلطی کی ہے‘‘۔
بخاری کا مزید کہنا تھا’’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرے تعلقات ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ ہیں، چاہے وہ نیشنل کانفرنس ہو، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہو، کانگریس ہو، بی جے پی ہو یا پیپلز کانفرنس ہو یا کوئی اور پارٹی ہو۔ میرے گھر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’میں عمر صاحب کی عزت کرتا ہوں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ سرینگر سے بھاگ گئے اور بارہمولہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں‘‘۔
بخاری نے کہا کہ وادی کشمیر کے تمام حصوں سے مرد، خواتین اور نوجوانوں سمیت لوگ ان کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل اور کپواڑہ میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ

Next Post

لاپتہ شہری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

لاپتہ شہری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.