اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہادی پورہ رفیع آباد میں نشہ خور نوجوان کے ہاتھوں ماں کا قتل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-15
in تازہ تریں
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۵اپریل

شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد سوپور علاقے میں بیٹے نے ماں کا قتل کیا ، پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

اطلاعات کے مطابق ہادی پورہ رفیع آباد بارہ مولہ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب بیٹے نے تیز دھار والے ہتھیار سے اپنی ماں کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہادی پورہ رفیع آباد میں عامر وانی عرف گجنی نامی شخص نے ماں پر تیز دھار والے ہتھیار سے کئی وار کئے جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ قتل کی اس سنسنی خیز واردات کے بعد پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور انہوں نے ملزم کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کی صبح ہادی پورہ رفیع آباد میں مرد و زن سڑکوں پرنکل آئے اور قتل کی اس سنسنی خیز واردات میں ملوث نوجوان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے ۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جاسکے ۔

مقامی لوگوں کا مزید کہناتھاکہ ہادی پورہ رفیع آباد میں اس طرح کا واقع رونما ہونا ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نے سماج کو اندر سے کھوکھلا کیا ہوا ہے لہذا اب سب کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے ۔انہوں نے قتل کی اس سنسنی خیز واردات میں ملوث ملزم کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں دفعہ 302کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کا۲۰۲۴ منشور:سیاسی طور پر متنازعہ دستاویز کے بجائے حکمرانی کے پروگرام کااعادہ

Next Post

بارشیں اور برفباری:19 اپریل تک موسم ناسازگار رہنے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

بارشیں اور برفباری:19 اپریل تک موسم ناسازگار رہنے کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.