پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پنڈت ملازم جوڑوں کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائیگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-19
in اہم ترین
A A
پنڈت ملازم جوڑوں کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائیگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
کشمیری پنڈت ملازمین کی جانب سے مسلسل احتجاج کے بیچ جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک نئی پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت کشمیری پنڈت ملازم جوڑے کو ایک ہی جگہ پر تعینات کیا جائے گا ۔
معلوم ہوا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو مختلف اضلاع میں محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سے دو ہفتے کے اندرا ندر نئی پالیسی کو سرکار کی جانب سے منظر عام پر لایا جارہا ہے ۔
چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد پنڈت ملازمین مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُن کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کیلئے نئی پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت کشمیری پنڈت جوڑے کی پوسٹنگ ایک ہی جگہ پر ہوگی ، یعنی جو ملازم سرینگر میں تعینات ہے اُس کی اہلیہ کو بھی سرینگر میں ہی تعینات کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین نے سرکار کو تجویز دی ہے کہ اُنہیں محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ایک لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کشمیری پنڈت ملازمین کی جانب سے اپنائی جانے والی نئی حکمت عملی کا اعلان ایک سے دو ہفتے میں کرئے گی ۔
مختلف اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے پچھلے کئی روز سے احتجاجی کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی جس دوران اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنروں نے اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو آگاہی فراہم کی اور توقع کی جارہی ہیں کہ کشمیری پنڈتوں کے سبھی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا سرکار نے فیصلہ لیا ہے ۔
دریں اثنا نئی دہلی میں بھی منگل کے روز ایل جی منوج سنہا اور وزیر داخلہ کے درمیان اس حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے اور اُنہیں محفوظ جگہوں پر ہی تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وادی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین کو محفوظ مقامات پر ہی تعینات کیا جائے اور اُن کی سیکورٹی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ کیس‘تین افراد گرفتار

Next Post

پنڈت ملازموں کو’ محفوظ‘ مقامات پر تعینات کیا جائیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
پنڈت ملازموں کو’ محفوظ‘ مقامات پر تعینات کیا جائیگا

پنڈت ملازموں کو’ محفوظ‘ مقامات پر تعینات کیا جائیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.