منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حضرت بل تبدیلی مذہب معاملہ‘امام و خطیب فارغ

وقف بورڈ کی اصل حقائق کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-10
in اہم ترین
A A
میلاد النبیؐ کی تقریب آج ‘ وادی میں انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
درگاہ حضرت بل زیارت میں مبینہ جبری مذہب تبدیلی کے معاملے کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے چند روز بعد جموں و کشمیر وقف بورڈ نے زیارت کے امام و خطیب کو تحقیقات مکمل ہونے تک فارغ کرکے اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
بتادیں کہ ماہ رمضان کے جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں حضرت بل زیارت میں ایک غیر مقامی شخص کو نماز جمعہ کے دوران کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے اسی دن اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نگین میں ایک ایف آئی آر درج کیا تھا۔
وقف بورڈ نے اس سلسلے میں کارروائی انجام دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا’’آثار شریف حضرت بل کے امام و خطیب ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کے خلاف نماز جمعہ کے دوران جبری مذہب تبدیلی کی قیادت کرنے کے الزامات کے پیش نظر وقف کے دفتر واقع سونہ وار میں ۸؍اپریل کو ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس واقعے اور اس کے متعلق کارروائی انجام دینے کے بارے میں گفت و شنید ہوئی‘‘۔
بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ تبدیلی مذہب کے دوران مناسب عمل کی پیروی نہیں کی گئی اور اسلامی اور حکومتی ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔
بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران بورڈ کے تمام اعلیٰ ائمہ و خطبا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس واقعے سے عوام الناس میں انتشار پیدا ہوا ہیاور یہ واقعہ باہمی بھائی چارے کو زک پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔
میٹنگ کے دوران طے پایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے منصب پر فائز رہنے کو بھی نامناسب گر دانا گیا۔
بیان کے مطابق میٹنگ میں اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک سہہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی۔
اس تحقیقاتی کمیٹی کی صدارت جموں کشمیر وقف بورڈ کے رکن سید محمد حسین کریں گے جبکہ بورڈ ممبر ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سید کرم شاہ صاحب کرن نگر کے امام و خطیب محمد یاسین خان اس کمیٹی کے دوسرے ارکان ہوں گے۔
ڈاکٹر کمال الدین فاروقی کو تحقیقات مکمل ہونے تک منصب سے فارغ کیا گیا ہے۔کمیٹی سے سات دنوں کے اندر اندر اپنی رپوٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے اودھم پور میں دفعہ ۳۷۰ نے سہ رخی لڑائی میں مرکزی حیثیت حاصل کرلی

Next Post

جنرل وی کے سنگھ کو نیا ایل جی بنائے جانے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جنرل وی کے سنگھ کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا امکان

جنرل وی کے سنگھ کو نیا ایل جی بنائے جانے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.