منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو راحت نہیں دی، درخواست کو خارج کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//) دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے داخل کردہ اس درخواست کو خارج کردیا جس میں ایکسائز پالیسی-2021-22 سے متعلق مبینہ گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ہاتھوں مسٹر کیجریوال کی گرفتاری اور ان کی حراست کو چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس سورن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے مسٹر کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ای ڈی کے ذریعے انہیں (کیجریوال کو ) گرفتار کرنے اور پھر انہیں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی تحویل میں بھیجنے کے حکم کو برقرار رکھا۔ مسٹر کیجریوال نے اس معاملے میں ہائیکورٹ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی لیکن خصوصی عدالت نے مداخلت کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ ای ڈی کی طرف سے عدالت کے سامنے پیش کیے گئے دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کیجریوال مذکورہ ایکسائز پالیسی بنانے کی سازش میں ملوث تھے اور انہوں نے اس سازش سے حاصل ہونے والی آمدنی کا استعمال کیا تھا۔
سنگل بنچ نے کہا کہ کجریوال ذاتی طور پر اس پالیسی کو بنانے میں ملوث تھے اور مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے میں بھی ملوث تھے ۔
قبل ازیں 3 اپریل کو ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
مسٹر کیجریوال نے مرکزی ایجنسی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گرفتاری آئین کے بنیادی ڈھانچے کی ‘خلاف ورزی’ ہے جس میں جمہوریت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور سب کے لئے مساوی مواقع شامل ہیں۔ اس لیے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے 21 مارچ کو مسٹر کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔ وہ ابھی تک عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ جج کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے انہیں یکم اپریل کو 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔
ای ڈی نے مسٹر کیجریوال پر دہلی ایکسائز پالیسی 2021-2022 (جو تنازعہ کے بعد منسوخ کر دی گئی) کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے میں کلیدی سازشی ہونے کا الزام لگایا ہے ۔
سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا تھا، جس میں سال 2021-22 کے لیے ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں – دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا، ایم پی سنجے سنگھ اور دیگر نے غیر قانونی کمائی جمع کرنے کی ‘سازش’ رچی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 2 اپریل کو اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو راحت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں ضمانت کی اجازت دی تھی اور متعلقہ خصوصی عدالت کو ضمانت کی شرائط طے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس حکم کے پیش نظر راؤز ایونیو میں واقع محترمہ کاوییری باویجا کی خصوصی عدالت نے 3 اپریل کو انہیں تہاڑ جیل سے مشروط طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر سنگھ کو جمعرات کی رات رہا کر دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سب کی خواہش ہے کی راہل۔ پرینکا امیٹھی۔ رائے بریلی سے الیکشن لڑے :اکھلیش

Next Post

سابق ایم پی چودھری بیرندر سنگھ اور اہلیہ پریم لتا سنگھ کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

سابق ایم پی چودھری بیرندر سنگھ اور اہلیہ پریم لتا سنگھ کانگریس میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.