ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۰سے۱۵؍اپریل تک موسم نا سازگار رہنے کا امکان

کسان کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-09
in اہم ترین
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے۱۰؍اپریل کی رات سے۱۵؍اپریل تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی پانی جمع ہونے کا امکان ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۱۰؍اپریل سے۱۵؍اپریل تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۰؍اپریل کی شام سے موسم جزوی سے کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۱؍اور۱۲؍اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری متوقع ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۱۳سے ۱۵؍اپریل تک موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے ۔
محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وادی میں۱۴؍اور۱۵؍اپریل کو کچھ پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے اور کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہوسکتا ہے ۔
ایڈوائزری کے مطابق کہیں کہیں مٹی کے تودے یا چٹانیں بھی کھسک سکتی ہیں۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب ۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور ۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں۸مفرور افراد اشتہاری مجرم قرار:پولیس

Next Post

سرینگر‘جموںشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال‘درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سرینگر‘جموںشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال‘درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

سرینگر‘جموںشاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال‘درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.