ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گجرات سے بدلہ لینے کے ساتھ ہی لکھنؤ نے جیت کی ہیٹ ٹرک بنائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-09
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

لکھنؤ// گجرات ٹائٹنز کو کھیل کے ہر شعبے میں پست ثابت کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے اتوار کے روز انڈین پریمیئر لیگ میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو بہتر کیا اور آئی پی ایل) کے گزشتہ سیزن میں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
ایکنا اسٹیڈیم کی سست نظر آنے والی پچ پر مارکس اسٹونیس (58)، کے ایل راہل (33) اور نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 32) کی شاندار اننگز کی مدد سے ایل ایس جی نے پانچ وکٹ پر 163 رنز کا نارمل اسکور بنایا۔ یش ٹھاکر (30 رن پر پانچ وکٹ) اور کرونل پانڈیا (11 رن پر تین وکٹ) کی مہلک بولنگ کے بعد گجرات کی اننگز 18.5 اوورز میں 130 رن پر سمٹ گئی اور 33 رن سے آسان فتح درج کرائی۔
آئی پی ایل میں یہ یش ٹھاکر کی بہترین کارکردگی ہے۔ گجرات نے 164 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تیز شروعات کی تھی۔ کپتان شبھمن گل (19) اور سائی سدرشن (31) نے پہلے پاور پلے میں نو رن فی اوور کی اوسط سے رن بنائے لیکن یش نے اننگز کے چھٹے اوور کی آخری گیند پر گیل کو آؤٹ کر دیا۔ کین ولیمسن (1) بھی اپنا اثر نہ چھوڑ سکے جب روی وشنوئی نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیا۔
جیسے ہی گجرات کی وکٹ گرنا شروع ہوئی، رن کی رفتار سست ہوگئی اور صرف وجے شنکر (17) اور راہل تیوتیا (30) ہی لکھنؤ کے بولنگ اٹیک کا کسی حد تک سامنا کر سکے۔
اس سے قبل کپتان کے ایل راہل کا پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ درست معلوم نہیں ہوا جب گجرات کے تیز گیند باز امیش یادو نے اپنے پہلے ہی اوور میں فارم میں موجود بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (6) کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو زبردست جھٹکا دیا۔
اس بھنور سے نکلنے کی ذمہ داری کے ایل راہل اور مارکس اسٹونیس کی تھی جنہوں نے سنگلز، ڈبلز کی مدد سے اسکور بورڈ کو چلتا رکھا اور ڈھیلی گیندوں کو چوکوں اور چھکوں میں تبدیل کیا۔ رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں راہل لانگ آن پر کھڑے راہول تیوتیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اور ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 91 رن تھا۔
مارکس اسٹوئنس نے بھی ہاتھ کھولے لیکن وہ بھی نالکنڈے کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے نالکنڈے کے اوور کی پہلی گیند پر شاندار چھکا لگایا اور چوتھی گیند پر اس کوشش کو دہراتے ہوئے گراؤنڈ میں موجود 45 ہزار کے قریب شائقین کو محظوظ کیا لیکن اگلی ہی گیند پر وہ نوجوان بولر کے مزاج کو نہ پڑھ سکے۔اس کوشش میں وہ آسانی سے وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ اپنی نصف سنچری اننگز کے دوران انہوں نے 43 گیندیں کھیلیں اور چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔
دوسری جانب نئے بلے باز نکولس پران نے اپنی عادت کے مطابق تیز رفتاری سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن گجرات کے گیند بازوں نے انہیں زیادہ فرصت نہیں دی۔ پران نے آیوش بدونی (20) کے ساتھ صرف 20 گیندوں میں 31 رنز جوڑ کر ہدف کو مشکل بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بدونی راشد خان کا شکار بن گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اچھے اور گندے بندے

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے، بابر اعظم پُرعزم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے، بابر اعظم پُرعزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.