منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دفعہ۳۷۰ ہمیشہ کیلئے دفن‘

دہشت گردی اور علیحدگی پسند ی ماضی کی داستان بن گئے‘اب لوگ لالچوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں :مرکزی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-31
in اہم ترین
A A
دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) نے دفعہ۳۷۰کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے ۔
ٹھاکر نے کہاکہ کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی قصہ پارینہ بن چکے ہیں ۔
ان کے مطابق آج بغیر خوف کے لوگ لالچوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار ٹھاکر نے جموں میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔
ٹھاکر نے کہا’’بی جے پی کی قیادت میں ملک اس وقت پانچویں بڑی معیشت کے طورپر ابھر کرسامنے آیا ہے ‘‘۔
مرکزی وزیر کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے مضبوط بھارت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر عملی اقدامات اٹھائیں اور آج پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے ۔
ٹھاکر نے کہاکہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کی اور دھکیل دیا لیکن دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی جی نے دفعہ۳۷۰کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا اور اب یہ قانون واپس نہیں آئے گا۔
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشرعات نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا ’’کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے ‘‘۔
ٹھاکر کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تین خاندانوں سے بھی لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سرینگر کے لالچوک میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگ ترنگا لہرا رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال زائد از دو کروڑ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی ۔
ٹھاکر کا کہنا تھا’’آج کے دور میں سری نگر میں فارمولہ ون کی گاڑیاں چل رہی ہیں، جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا‘‘ ۔
اپنی تقریر میں مرکزی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے والمیکی سماج اور گوجر وں کو انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس نے ستر سالوں کے دوران نہیں کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

Next Post

کشمیر: برف وباراں کے مختصر مرحلے کے بعد موسم میں بہتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
آئے روز کی بارشیں کسانوں کیلئے باعث پریشانی

کشمیر: برف وباراں کے مختصر مرحلے کے بعد موسم میں بہتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.