منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

افسپا پر عمر اور محبوبہ کو جعلی بیانیہ تیار کرنے کی کوششیں بند کرنی چاہئیں:چگ

’دونوںخاندان اپنے معمولی سیاسی مفادات کیلئے علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-30
in اہم ترین
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر کیلئے پارٹی انچارج ترون چگ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ مرکز مرحلہ وار طریقے سے آرمڈ فورسز (اسپیشل پاورز) ایکٹ (افسپا) کو منسوخ کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی جیسے اپوزیشن رہنماؤں کو جعلی بیانیہ تیار کرنے کے لئے اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش بند کرنی چاہئے۔
چگ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی کو جموں کشمیر میں امن لانے میں مودی حکومت کے تعاون کا اعتراف کرنا چاہئے۔ ’’عبداللہ اور مفتی خاندان اپنے معمولی سیاسی مفادات کیلئے جموں کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور مودی حکومت کی نئی پالیسیوں سے دونوں پریشان اور مایوس ہیں‘‘۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو ترقی اور ترقی کے نئے راستے پر لے جانے کیلئے دفعہ۳۷۰ کو منسوخ کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
چگ کاکہنا تھا’’چونکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے افسپا ہے اور جموں و کشمیر سے فوجیوں کی واپسی کی بات کی ہے‘ لہذا علاقائی سیاسی جماعتیں خاص طور پر نیشنل کانفرنس مکمل طور پر مایوسی میں دکھائی دیتی ہیں۔ شاید نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں اس کو لانے اور نافذ کرنے میں اپنے رول کو بھول گئی ہے‘‘۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس۱۹۷۸ میں جموں و کشمیر میں افسپا لائی تھی جس کا مقصد اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنا اور اقتدار میں رہنا تھا۔’’ اس پارٹی نے اس طرح کے قوانین کی مدد سے جموں و کشمیر اور اس کے اداروں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ اب جب بی جے پی نے اس قانون پر نظر ثانی کا موقف اختیار کیا تو اس نے نیشنل کانفرنس اور اس کی پوری قیادت کو مایوسی میں ڈال دیا‘‘۔
چگ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے دور میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور بدعنوانی کو فروغ دیا۔ انہوں نے اپنی گھٹیا سیاست کیلئے ہزاروں نوجوانوں کو قربانی کا بکرا بنایا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی علاقائی پارٹیوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں یہ رہنما اپنے پتے کھو دیں گے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ کے بعد کشمیریوں نے بی جے پی کو گلے لگا لیا ہے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے عوام دوست اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں۷ مارچ کی ریلی علاقائی سیاسی جماعتوں کیلئے آنکھیں کھول دینے والی ہے۔ جموں و کشمیر کے ہر گھر میں لوٹس کو کھلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دارالعلوم اور چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں سوشل میڈیا ہینڈلرز پر پابندی

Next Post

بارہمولہ میں دہائیوں سے مفرور خاتون سمیت دو ملزم گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

بارہمولہ میں دہائیوں سے مفرور خاتون سمیت دو ملزم گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.