جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-30
in کھیل
A A
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کراچی//
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم کافی جذباتی ہیں، کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی۔
برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی بابر اعظم کا فین ہے، میں بھی ہوں، بابر اعظم کی خدمات پاکستان کیلئے بہت بڑا اثاثہ ہے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو بات شان یا بابر کی نہیں، ٹیم پاکستان کی ہوتی ہے، عہدہ اپنی جگہ رہے گا، اس عہدے پر آنے والے لوگ بدلتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابر سے لوگ جس طرح محبت کرتے ہیں، ان کی جگہ لینا کبھی آسان نہیں، بابر نے جو عہدہ چھوڑا تھا وہ کسی کو تو حاصل کرنا تھا، میرے لئے اہم ہے کہ میں اپنے مطابق کپتانی کروں اور ٹیم کو آگے بڑھاؤں۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ مجھے کب اور کن حالات میں کپتانی ملی تھی، عمر بڑھنے کے ساتھ سیکھا کہ مشکل حالات میں تحمل مزاجی بہت اہم ہے، آپ جتنا کم شکوہ کرتے ہیں اور جتنے زیادہ شکر گزار ہوتے ہیں، چیزیں اتنی آسان ہوتی ہیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھے کیریئر میں سفارشی ہونے کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا ہے، لوگ معلوم نہیں کہاں سے اس طرح کی باتیں لے آتے ہیں حالانکہ فیملی کا سلیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران 6 سال ڈراپ رہا، ہر بار ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا، میں نے کبھی بھی کسی غیر منصفانہ عمل کی حمایت نہیں کی، لوگ سنی سنائی باتوں پر زیادہ یقین کرنا شروع کردیتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیں، لوگ یقین کرلیں گے، یہاں اسپورٹس میں ایسا ہی ہوتا ہے، اگر کسی کھلاڑی کا کسی سے تعلق ہے تو لوگ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ پلیئر محنت سے آگے بڑھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2016 میں ٹیم کی کارکردگی سے میرے ذاتی کیریئر میں کافی بدلاؤ آیا تھا، میں اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزارتا ہوں۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش ٹیم کے انداز سے متاثر ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب فلیٹ وکٹس نہیں ہوتیں، مقابلے چار دن میں مکمل ہوجاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ حریف پر دباؤ ڈالتے ہیں اور تھوڑا مختلف کھیلتے ہیں تو بہتر نتیجہ ملتا ہے، جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو صرف اپنا نہیں سوچتے، فیصلہ سازی بہت اہم ہوتی ہے، بطور کپتان یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پلیئرز کسی فیصلے پر کس حد تک عملدرآمد کرسکتے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ایک کپتان کو بہتر انداز میں چیزوں اور پلیئرز کو مینج کرنا آنا چاہئے، کپتان کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں، کبھی کبھار کپتانی کی ذمہ داری کی وجہ سے اپنے کام سے توجہ ہٹ سکتی ہے، اپنے ارد گرد کے ساتھیوں کا خیال رکھنا کافی اہم ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیڈمنٹن رینکنگ میں چراغ-ساتوک سائراج نے سائنا نہوال کا توڑا ریکارڈ توڑ

Next Post

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں۴ ہزار رنز مکمل

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.