منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان صنعتی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے

ہندوستان میں اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا موڈ نہیں ہے ‘اس مسئلے کو مزید نظر انداز نہیں کریگا: جئے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in اہم ترین
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سنگاپور//
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تقریبا ’صنعتی سطح‘ پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور ہندوستان میں اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا موڈ نہیں ہے اور وہ ’اس مسئلے کو مزید نظر انداز نہیں کرے گا‘۔
سنگاپور کے تین روزہ دورے پر آئے جے شنکر نے یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) کے انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز (آئی ایس اے ایس) میں اپنی کتاب ’وائے بھارت میٹرز‘ پر لیکچر سیشن کے بعد منعقدہ سوال و جواب کے دوران کہی۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر ملک ایک مستحکم ہمسایہ ملک چاہتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اور نہیں تو آپ کم از کم ایک پرسکون ہمسایہ چاہتے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’تاہم بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ ایسا نہیں ہے‘‘۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ، جے شنکر نے سوال کیا’’آپ ایک ایسے پڑوسی سے کیسے نمٹتے ہیں جو اس حقیقت کو نہیں چھپاتا ہے کہ وہ دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں؟یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے… لیکن بہت پائیدار، تقریبا ًصنعت کی سطح پر… لہٰذا ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں (خطرے سے) نمٹنے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا، کہ مسئلے کو ٹالنے سے ہم کہیں نہیں جاتے، یہ صرف مزید پریشانیوں کو دعوت دیتا ہے‘‘۔
وزیر خارجہ نے کہا ؔ’’میرے پاس (اس مسئلے کا) فوری حل نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ ہندوستان اب اس مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ’ٹھیک ہے، ایسا ہوا اور آئیے اپنی بات چیت جاری رکھیں…‘ہمارے پاس ایک مسئلہ ہے اور ہمیں اس مسئلے کا سامنا کرنے کے لئے کافی ایماندار ہونا چاہئے، چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو… ہمیں دوسرے ملک کو یہ کہتے ہوئے کھلی چھوٹ نہیں دینی چاہیے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے یا یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے، یا بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے جسے ہمیں نظر انداز کر دینا چاہیے‘‘۔
جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان میں اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا موڈ نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو این سیکریٹری جنرل کی ماسکو میں دہشتگردی کی مذمت

Next Post

کیجریوال کی گرفتاری پر جرمنی کا تبصرہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘

کیجریوال کی گرفتاری پر جرمنی کا تبصرہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.