جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جو کام بی جے پی نہ کر سکی وہ آج این سی نے کیا

اس اقدام سے پی اے جی ڈی تتر بتر ہو گئی:محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in اہم ترین
A A
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارلیمانی چناو لڑنے کے حوالے سے جو فیصلہ آیا وہ مایوس کن ہے ۔
محبوبہ نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کا معاملہ فاروق عبداللہ پر چھوڑدیا تھا لیکن مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے مسئلے پر بات کریں گے ۔
ان باتوں کا اظہار محبوبہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموںکشمیر کے لوگوں کو مصیبت سے باہر نکالنے کی خاطر’پی اے جی ڈی‘ کاقیام عمل میں لایا گیا تھا ۔
محبوبہ نے کہاکہ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی چناو میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی نے متحد ہو کر الیکشن لڑا ، گر چہ منڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے کئی لیڈران نے پارٹی کو الوداع کیا تاہم لوگوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی اور پی ڈی پی نے الیکشن لڑا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ فاروق عبداللہ پر چھوڑ دیا تھا لیکن جس طرح سے نیشنل کانفرنس نے ہمیں پوچھے بغیر فیصلہ لیا وہ تکلیف دہ ہے ۔
محبوبہ نے مزید بتایا کہ اگر فاروق صاحب کہتے کہ این سی ورکرس نے اس پر اعتراض اٹھایا تو شاید ہم اس کو مان لیتے لیکن نیشنل کانفرنس نے جلد بازی میں فیصلہ لے کر ’پی اے جی ڈی‘ کی اعتباریت کو ہی ختم کیا۔
پی ڈی پی کی سربراہ نے مزید کہاکہ نیشنل کانفرنس کا فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جو کام بی جے پی اور مرکزی سرکار نہ کر سکی وہ آج پی اے جی ڈی کے ممبران نے کیا۔
محبوبہ نے کہا’’ایک بڑے کاز کی خاطر ہی ہم نے ’پی اے جی ڈی ‘ کا قیام عمل میں لایالیکن نیشنل کانفرنس نے آج جو یک طرفہ فیصلہ لیا وہ مایوس کن ہے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمیں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی خاطر متحد ہو کر لڑنا تھا لیکن آج ہم ایک دفعہ پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں‘‘۔
  پی ڈی پی کی سربراہ نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں کے سامنے جائیں گے اور ان کے سامنے اپنا کیس رکھیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ لوگ پی ڈی پی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔
محبوبہ نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور این سی کی طرف سے جو فیصلہ آیا اس پر بھی کانگریس کے ساتھ مشاورت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی پی ڈی پی اپنے فیصلے سے لوگوں کو آگاہ کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ این سی کے فیصلے سے تکلیف ہوئی جس اتحاد کو ہم نے پانچ سال تک سنبھالے رکھا اس اتحاد کو تتر بتر کیا گیا ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوئیڈن نے نیٹو میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی، رکن ممالک کی تعداد 32 ہوگئی

Next Post

پی ڈی پی، این سی کیخلاف آگ اگل رہی ہے‘ساتھ نہیں دے سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post

پی ڈی پی، این سی کیخلاف آگ اگل رہی ہے‘ساتھ نہیں دے سکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.