جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت اور گل کی سنچری اننگز، 255 رن کی برتری سے ہندوستان کی میچ پر گرفت مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in کھیل
A A
روہت شرما، بمراہ ، وِژڈن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

دھرم شالہ// کپتان روہت شرما کی 103 رنز کی سنچری اور شوبمن گل کے 110 رنز کے بعد سرفراز خان اور دیودت پڈیکل کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 473 رن کا اسکور بناتے ہوئے 255 رن کی برتری کے ساتھ میچ پر گرفت مضبوط گرفت کر لی ہے۔کپتان روہت شرما 103 رنز ، شبمن گل 110 رنز ، سرفراز 56 رنز ، دیو دت 65 رنز بنانے ،رویندرا جڈیجا 15 اور دھرو جریل 15 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سرفراز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری نصف سنچری اسکور کی ہے۔ آر اشون اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔
ہندوستان نےکل کے ایک وکٹ پر 135 رن سے آگے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے پہلے سیشن میں لنچ تک روہت اور شبھمن کی 150 سے زیادہ رن کی شراکت داری کی بدولت 246 رنز بنائے۔ اس سیشن میں ہندوستان نے 30 اوورز میں 129 رن بنائے اور روہت اور گل نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لیں۔روہت نے 162 گیندوں میں 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ وہیں گل نے 150 گیندوں میں 12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر کلدیپ یادو 27 اور جسپریت بمراہ 19 ناٹ آؤٹ پر کریز پر موجود ہیں اور ہندوستان کی برتری 255 رنز تک بڑھ گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا کو 218 رن پر سمیٹنے کے بعد بلے بازی کرنے اترے ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے تیزی سے رن حاصل کرتے ہوئے روہت شرما کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 104 رن جوڑے۔ جیسوال نے 58 گیندوں میں 57 رن بنائے۔ انہیں اسپنر شعیب بشیر نے آؤٹ کیا۔
جمعرات کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بین ڈکٹ اور جیک کرولی کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔ بین ڈکٹ 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلدیپ نے انہیں گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد کلدیپ نے لنچ سے قبل اولی پوپ کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کلدیپ نے 38ویں اوور میں جیک کرولی کو 79 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کی بڑے اسکور کی امیدوں کو جھٹکا دیا۔ رویندرا جڈیجہ نے جو روٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ جونی بیرسٹو 29 رنز پر کلدیپ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان بین اسٹوکس کو کلدیپ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹام ہارٹلے 6 رنز اور مارک ووڈ 0 رنز بنا کر آر اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقت تک انگلینڈ نے 55 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے تھے۔ چائے کے بعد اشون نے برین فاکس کو 24 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کا نواں وکٹ لیا اور پھر بلے بازی کرنے آئے جیمز اینڈرسن کو صفر آؤٹ کیا۔ اینڈرسن نے اشون کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر کھڑے دیو دت پڈیکل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 57.4 اوورز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آر اشون نے چار اور رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا ، شاداب خان

Next Post

افغانستان نے آئرلینڈ کو 35 رن سے ہرا یا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

افغانستان نے آئرلینڈ کو 35 رن سے ہرا یا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.