منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-07
in عالمی خبریں
A A
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

روس کی اسپیس ایجنسی روس کوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ روس اور چین 2033-2035 تک چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایک دن قمری بستیوں کو قائم کرنے کی راہ ہموار کرسکے گا۔روس کے سابق وزیر دفاع یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ روس اور چین مشترکہ طور پر قمری پروگرام پر کام کر رہے ہیں اور ماسکو جوہری خلائی توانائی پر اپنی مہارت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سنجیدگی سے 2033-2035 تک اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کر چاند کی سطح پر ایک پاور یونٹ انسٹال کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمسی پینل مستقبل کی قمری بستیوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی بجلی فراہم نہیں کر سکیں گے جب کہ جوہری توانائی سے یہ ممکن ہے۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ چیلنج ہے اور اسے انسانوں کی غیر موجودگی میں خود کار طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
یوری بوریسوف نے روس کے جوہری طاقت سے چلنے والا کارگو جہاز کی تعمیر کے حوالےسے بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے علاوہ اس منصوبے سے متعلق تمام تکنیکی مسائل کو حل کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعی ایک خلائی ٹگ بوٹ پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک جوہری ری ایکٹر اور ہائی پاور ٹربائنز کی بدولت یہ بہت بڑا سائکلوپین ڈھانچہ بڑے ​​کارگو کو ایک مدار سے دوسرے مدار تک پہنچانے، خلائی ملبہ جمع کرنے اور بہت سے دیگر کام کرنے کے قابل ہو گا۔روسی حکام پہلے بھی ایک دن چاند پر کان کنی کے منصوبوں کے حوالے سے بات کر چکے ہیں لیکن روسی خلائی پروگرام کو حالیہ برسوں میں کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔47 سالوں میں روس کا پہلا چاند مشن لونا- 25 خلائی جہاز گزشتہ سال کنٹرول سے باہر ہو کر گر کر تباہ ہو گیا تھا، ماسکو نے کہا کہ وہ مزید قمری مشن شروع کرے گا اور پھر روس اور چین کے مشترکہ عملے کے مشن اور یہاں تک کہ قمری اڈے کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا۔چین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس کا مقصد 2030 سے ​​پہلے پہلے چینی خلاباز کو چاند پر اتارنا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ماسکو کے خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کی منصوبہ بندی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ روس کو مغرب کی شرائط پر ہتھیاروں کے مذاکرات کی طرف راغب کرنے کی ایک چال ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

Next Post

رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی تو صورت حال بہت خطرناک ہو جائے گی: جوبائیڈن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ
عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے تقریباً ہر موضوع پر بات ہو گی: صدر ٹرمپ

2026-09-15
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران، عمان نے خلیجی اجلاس ملتوی کردیا

2026-09-15
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، کئی زخمی

2026-09-15
عالمی خبریں

ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق

2026-09-15
عالمی خبریں

غزہ پر فلم کے معاملے میں اسرائیلی وزیر کی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی

2026-09-15
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر

رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی تو صورت حال بہت خطرناک ہو جائے گی: جوبائیڈن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.