جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںسرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-05
in اہم ترین
A A
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

SRINAGAR, MAR 1 (UNI):- Students in uniforms were seen heading to respective schools very early in the morning as the School Education Department has changed school timing in Srinagar city from 9 a.m. to 2 p.m. on Wednesday. UNI PHOTO-3U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
طویل سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کشمیر میں پیر کے روز اسکولوں میں بچوں کی چہچہاہٹ سے رونق لوٹ آئی۔
بتادیں کہ وادی کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کے میں۸ویں جماعت تک کے طلبا کیلئے۲۸نومبر۲۰۲۳کو جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کیلئے۱۱دسمبر۲۰۲۳سے سرمائی تعطیلات ہوئی تھیں۔
وادی کشمیر میں پیر کے روز تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول کھل گئے اور صبح سے ہی بچوں کو مختلف رنگوں کی وردیوں میں ملبوس اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسکول کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سکولوں میں رونق لوٹ آئی وہیں سڑکوں اور بازاروں میں بھی صبح کے وقت بچوں کے وردیوں میں نمودار ہونے سے رونق دو بالا ہوگئی۔
وادی میں قریب تین مہینوں کی طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے ہیں۔
اسکول گاڑیوں اور پیدل اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جا رہے بچوں میں کافی جوش و خروش تھا کیونکہ طویل عرصے کے بعد وہ اپنے ہم جماعتوں اور دیگر دوستوں کے ساتھ مل رہے تھے ۔
مقتدیٰ مہدی نامی ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے یو این آئی کو بتایا’’میں تو آج بہت ہی خوش ہوں، تین مہینوں کے بعد جہاں اسکول وردی پہنی ہے وہیں اسکول میں اپنے قریبی دوستوں سے مل رہا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’اسکول میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے اور کھیلنے کا مزہ ہی کچھ الگ ہے ‘‘۔
ان کا کہنا ہے’’آج اپنے اساتذہ سے بھی دوبارہ ملاقات ہوگی اور ان کے سامنے بیٹھ کر دوبارہ پڑھنے کا موقع مل رہا ہے ‘‘۔
زاہد حسین نامی ایک سرکاری استاد نے بتایا’’ہم تو گذشتہ کچھ روز سے اسکول جا رہے ہیں لیکن بچوں کے بغیر اسکول کی مثال ایسی ہی ہے جیسے پھولوں کے بغیر گلستان کی ہے ‘‘۔
حسین نے کہا’’آج ہم سویرے سے اپنے بچوں کا انتظار کر رہے تھے اور جب ہمارا سکول بچوں سے بھر گیا تو ایک خوشگوار سما سا سایہ فگن ہوگیا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کے اسکولوں میں۲۱فروری سے ہی تدریسی و غیر تدریسی عملہ حاضر ہوا کرتا تھا تاہم نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث بچوں کیلئے سرمائی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی جو یکم مارچ کے بجائے ۴مارچ کو کھل گئے ۔
وادی کشمیر میں امسال بچوں کو مارچ میں اپنے سالانہ امتحانات دینے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں موسم میں خوشگوار تبدیلی‘ دن بھر کھکھلاتی دھوپ

Next Post

سیٹ شیئرنگ پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا:وانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر

سیٹ شیئرنگ پر عنقریب حتمی فیصلہ لیا جائے گا:وانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.