منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر جموں خطے کونظر اندازکیا‘

مرکز نے دور دراز علاقوںکو بھی سبھی سہولیات فراہم کیںـسنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-25
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہاکہ سابقہ حکومتوں نے جموں خطے کے دور دراز علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی سبھی سہولیات فراہم کیں۔
ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں کے دور دور افتادہ علاقے بنی میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائیں۔
سنگھ نے کہاکہ ۲۰۱۴میں جب مودی جی نے اقتدار سنبھالا تو پورا ملک مایوسی کے سائے میں ڈوبا ہوا تھا اور عام شہری نے تمام امیدیں کھودی تھیں تاہم پچھلے دس سالوں کے دوران مودی جی کی قیادت میں ملک نے کافی ترقی کی۔
ان کے مطابق جموں کے دور دراز علاقوں کے رہائش پذیر لوگوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا گیا تاہم موجودہ مرکزی حکومت نے جموں کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی انصاف فراہم کیا ہے۔
سنگھ نے کہاکہ مودی جی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کے نظر انداز علاقوں کی اور زیادہ توجہ دیں گے اور انہوں نے اس وعدئے کو بھی پورا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کے بنی میں گزشتہ دس سالوں میں مرکزی فنڈز کے ذریعے سڑکوں کا جال بچھایا گیا اورنئی شاہرائیں بھی تعمیر کی گئیں۔
سنگھ کے مطابق پچھلی حکومتوں نے دانستہ طورپر دور دراز پہاڑی علاقوں کو نظر انداز کیا شائد اس کا مقصد یہ تھا کہ ان دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم نہ کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کے پیچھے یہ بھی مقصد کارفرما تھا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو صرف ووٹ بینک کی خاطر استعمال میں لایا جاسکے لیکن موجودہ مرکزی حکومت نے اس کوبھی ختم کیا اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو وہ سبھی سہولیات میسر رکھی جو شہری علاقوں کے لوگوں کو دستیاب ہیں۔
سنگھ نے کہا’’مودی سرکار نے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں سے بھی نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرکے انہیں آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا کامیاب اختتام

Next Post

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ’پیسے کے غلط استعمال‘ کے خلاف’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
راجیو کمار چیف الیکشن کمشنر مقرر

آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ’پیسے کے غلط استعمال‘ کے خلاف’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ پر زور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.