منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس: کپوارہ میں چار ملزموں کی جائیدادیں قرق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-25
in اہم ترین
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر //
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں ایک نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں کالعدم جنگجو تنظیموں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ۴ملزموں کی جائیدادوں اور۲۷ء۲کروڑ روپیوں کی نقدی رقم ضبط کر دی۔
ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں چار ملزموں کی جائیدادوں کو ضبط کیا اور اس کے علاوہ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ۲۵کے تحت۲۷ء۲کروڑ رویے نقد بھی ضبط کئے۔
ترجمان نے کہا کہ منسلک شدہ جائیدادوں میں ملزم آفاق احمد کا دو منزلہ رہائشی مکان، ملزم منیر احمد پانڈے کا یک منزلہ مکان، سلیم اندرابی کا مکان اور اسلام الحق کا دو منزلہ مکان شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا’’اس کیس کے سلسلے میں اب تک۱۲ ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس میں این آئی اے نے۱۵؍افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’یہ مقدمہ زیر نمبر آر سی۰۳/۲۰۲۰/ این ائی اے/ جموں ہندوارہ کپوارہ میں سرگرم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فنڈنگ کے لئے نشہ آور ادویات سے حاصل شدہ آمدنی کے استعمال کے متعلق ہے‘‘۔
ترجمان نے کہا’’ہند وارہ کے لنگیٹ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کالے بیگ اور بڑی تعداد میں ہندوستانی کرنسی کے ۵۰۰ سو روپے کے نوٹوں کی بر آمدگی کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ بر آمدگی ایک سفید کریٹا گاڑی جس کا نمبر پلیٹ نہیں تھا، سے کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا’’گاڑی کے ڈرائیور عبدالمومن پیر سے ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا جس کے بعد این آئی اے نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کی تھی‘‘۔
این آئی اے ترجمان نے کہا’’تحقیقات کے دوران مختلف ملزموں کے گھروں سے ابتدائی تلاشی کے دوران۲۱ کلو ہیرائن بر آمد کی گئی تھی نیز قابل اعتراض مواد اور بھاری نقدی رقم بھی بر آمد کی گئی تھی‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ایجنسی کشمیر میں ٹیرر نیٹ ورک کو تباہ کرنے اور قومی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سچن ٹنڈولکر جموں وکشمیر پیرا کرکٹ کے کپتان عامر حسین سے ملے

Next Post

پہلگام اور سرینگر میں آتشزدگی کی وارداتوں میں رہائشی مکان اور شیڈ خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

پہلگام اور سرینگر میں آتشزدگی کی وارداتوں میں رہائشی مکان اور شیڈ خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.