جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یشسوی کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے سات وکٹوں پر 219 رنز بنائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-25
in کھیل
A A
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

رانچی// یشسوی جیسوال کی 73 رن کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں پر 219 رن بنا لئے ہیں۔
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دھرو جریل 30 اور کلدیپ یادیو 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بشیر نے 35ویں اوور میں رجت پاٹیدار کو 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ 37ویں اوور میں رویندرا جڈیجہ بھی 12 رنز پر بشیر کا شکار بنے۔ 47ویں اوور میں بشیر نے یشسوی جیسوال کو 73 رنز پر بولڈ کرکے انگلینڈ کو پانچویں کامیابی دلائی۔ سرفراز خان 14 رنز، آر ایشون ایک رن کو ہارٹلے نے پویلین بھیجا۔
انگلینڈ کی جانب سے اسپنر شعیب بشیر نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ ٹام ہارٹلے کو دو وکٹ ملے۔ جیمز اینڈرسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے دوسرے سیشن میں اپنے تین وکٹ بہت سستے میں گنوا دئے۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 38 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 131 تھا۔ اس سے قبل آج صبح دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو 353 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کے اوپنر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، جواب میں ہندوستان کو پہلا جھٹکا کپتان روہت شرما کی صورت میں لگا۔ انگلینڈ کے سب سے تجربہ کار تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے روہت کو صرف دو رنز کے ذاتی اسکور پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور شبمن گل نے اننگ کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ ہندوستان نے 18ویں اوور میں 50 رنز مکمل کیے۔ یہ پارٹنرشپ اچھی لگ رہی تھی لیکن شعیب بشیرنے آکر شبمن گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرتے ہوئے ہندوستان کو دوسراجھٹکا دیا۔ گل 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یشسوی جیسوال نے 89 ویں گیند پر ایک اور نصف سنچری اسکور کی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگ میں مہمان ٹیم کو 353 رنز تک لے جانے میں جو روٹ نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 67 رنز کے عوض سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، آکاش دیپ نے 83 رنز پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سراج کو دو اور اشون کے کھاتے میں ایک وکٹ آیا۔ جبکہ کلدیپ یادو کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے کیا۔ دوسرے دن مہمان ٹیم اپنے کھاتے میں صرف 51 رنز کا اضافہ کر سکی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا نہیں سوچا، محمد عامر

Next Post

سچن تندولکر نے کشمیر کے معذور کرکٹر سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بے رحم ثابت ہو سکتا ہے : سچن

سچن تندولکر نے کشمیر کے معذور کرکٹر سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.