ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پیوٹن کو لندن میں نئی محبت مل گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-20
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

ماسکو//
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو مبینہ طور پر لندن میں نئی محبت مل گئی ہے۔
برطانوی میڈیا نے یوکرینی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن کو لندن میں ایک تعلیم یافتہ خاتون کاٹیا میزولینا سے محبت ہوگئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر روسی صدر پر ہونے والی تنقید کو سینسر کرتی ہیں۔
39 سالہ ایکیٹرینا میزولینا (کاٹیا میزولینا)، پیوٹن کی حامی اور یوکرین مخالف 69 سالہ سینیٹر ایلینا میزولینا کی بیٹی ہیں اور ابھی روسی صدر کی سیف انٹرنیٹ لیگ کی سربراہ ہیں۔
کاٹیا میزولینا نے لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے آرٹ کی تاریخ اور انڈونیشی زبان میں ڈگری حاصل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی صدر کاٹیا میزولینا سے خود پر ہونے والی آن لائن تنقید کو سخت گیر انداز سے سینسر کرنے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔
علاوہ ازیں، روس اور یوکرین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پیوٹن اور میزولینا کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
روسی انسانی حقوق کی مہم چلانے والی اولگا رومانووا نے کاٹیا میزولینا کا موازنہ پیوٹن کی سابقہ پارٹنر سویتلانہ کریوونوگِخ سے کرتے ہوئے کہا کہ’روسی صدر کو ہمیشہ سے باربی جیسی خواتین بہت اچھی لگتی ہیں اور کاٹیا میزولینا بالکل ویسی ہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ سویتلانا کریوونوگِخ، پیوٹن کی سب سے لاڈلی بیٹی لوئیزا کی والدہ بھی ہیں۔
میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کی وکالت کے لیے مشہور کاٹیا میزولینا چین کا دورہ کرنے والے سرکاری روسی وفود کے لیے بطور مترجم بھی کام کر چُکی ہیں۔
رواں ماہ طالب علموں کے ساتھ ایک میٹنگ میں اُنہوں نے لازمی فوجی سروس پر سوال اُٹھانے والے ایک طالب علم کو پیوٹن کے سخت قوانین کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے معافی مانگنے کو کہا۔
واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے 40 سالہ اولمپک جمناسٹ الینا کبایوا کے ساتھ بھی کافی عرصے قریبی تعلقات رہے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ سابق ایتھلیٹ سے ان کے دو یا تین بچے بھی ہیں جو روسی صدر کی ملکیت میں موجود محلوں یا سرکاری رہائش گاہوں میں کہیں رہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کر دیے

Next Post

مودی کی آج جموں آمد۔۔۔۔۳۰ہزارکروڑ روپے پروجیکٹوں کاافتتاح اور سنگ بنیادرکھیں گے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار

مودی کی آج جموں آمد۔۔۔۔۳۰ہزارکروڑ روپے پروجیکٹوں کاافتتاح اور سنگ بنیادرکھیں گے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.