جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریل لنک کے بانہال،سنگلدان سیکشن کا افتتاح 20 فروری سے ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-17
in تازہ تریں
A A
ریل لنک کے بانہال،سنگلدان سیکشن کا افتتاح 20 فروری سے ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/17 فروری

ہندوستانی ریلوے 20 فروری سے ملک کے سب سے اہم اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے 48.1 کلومیٹر لمبے اہم حصے بانہال-کھاری-سمبر-سنگلدان سیکشن پر ٹرین خدمات شروع کرے گا۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ریلوے کے ایک ذرائع نے کہا”ہم سرینگر کو کنیا کماری سے جوڑنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھیں گے“۔

ذرائع نے کہا کہ اودھم پور سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) منصوبہ آزادی کے بعد سب سے زیادہ پرعزم ہمالیائی ریلوے پروجیکٹوں میں سے ایک ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر سنگلدن سے ایک ٹرین کو ورچوئل طور پر ہری جھنڈی دکھا کر اس سیکشن کا افتتاح کریں گے۔تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔

پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا”پیر پنجال رینج کے چیلنجنگ علاقے میں پھیلے یو ایس بی آر ایل کا مقصد ہر موسم میں، آرام دہ اور اقتصادی طور پر قابل عمل نقل و حمل کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے، جو دور دراز ہمالیائی علاقوں کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے“۔

یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کا مقصد وادی کشمیر کو جموں خطے اور قومی ریل نیٹ ورک کے ساتھ ضم کرنا ہے ، جس کی کل لمبائی 272 کلومیٹر ہے جس میں سے 161 کلومیٹر پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں۔

ریلوے کے مطابق 15,863 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بانیہال-کھاری-سمبر-سنگلدن سیکشن آپریشن کے لئے تیار ہے اور بارہمولہ سے بانہال تک موجودہ ٹرین خدمات کو اب رام بن کے ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع قصبے سنگلدن تک بڑھایا جائے گا۔

اس میں 16 پل ہیں جن میں 11 بڑے، چار چھوٹے اور ایک روڈ اوور برج شامل ہیں۔ اس سیکشن کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ سرنگوں میں ہے، کل 11 سرنگیں 43.37 کلومیٹر پر محیط ہیں، جس میں کھاری-سمبر سیکشن میں 12.77 کلومیٹر طویل ملک کی سب سے طویل نقل و حمل کی سرنگ ٹی-50 بھی شامل ہے۔

عہدیدار نے کہا”حفاظت اور بچاو¿ کے لیے تین سرنگیں ہیں جن کی مجموعی لمبائی 30.1 کلومیٹر ہے۔ مزید برآں، اس سیکشن میں 23.72 کلومیٹر پر پھیلے 30 موڑ شامل ہیں۔ مسافروں کی حفاظت اور آرام کو مزید بڑھانے کے لئے ، کئی جدید خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے ، جیسے بلٹ لیس پٹریاں اور کینٹڈ ٹرن آو¿ٹ (ہندوستانی ریلوے کے لئے پہلی بار)شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور جدید ترین ٹنل سیفٹی ٹیکنالوجی بشمول وینٹیلیشن اور فائر فائٹنگ سسٹم دیگر اضافی حفاظتی خصوصیات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاں تک بجلی کی فراہمی کا تعلق ہے، یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کا بارہمولہ-سرینگر-بانہال-سنگلدان سیکشن، جو 185.66 آر کے ایم (روٹ کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے اور 19 ریلوے اسٹیشنوں کی خدمت کرتا ہے، مکمل ہو چکا ہے۔

470.23 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے اس سیکشن میں جدید ترین وندے بھارت ٹرینوں کو چلانا ممکن ہے۔ دیگر قابل ذکر خصوصیات میں سب سے طویل آپریشنل سرنگ کے اندر 25-کے وی او ایچ ای (بانہال-کوزی گنڈ سیکشن میں سرنگ ٹی -80)، اونچائی پر آپریشن کے لئے خصوصی آلات اور1,600ایم ایس ایل سے زیادہ اونچائی پر 132/33-کے وی ٹریکشن سب اسٹیشن شامل ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شدید برفباری کا خطرہ

Next Post

سچن ٹنڈولکر نے پلوامہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سچن ٹنڈولکر نے پلوامہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا

سچن ٹنڈولکر نے پلوامہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.