ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت کی بدانتظامی سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-08
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس کے ششی تھرور نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔
ایوان میں سال 2024-25 کے عبوری بجٹ کی تجاویز پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر تھرور نے کہا کہ نوٹ بندی اور کورونا بحران کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی ملازمتیں چلی گئیں اور وہ اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح اس وقت 45 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں مزدوروں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا انہیں کوئی نہیں بھولا ہے ۔
کانگریس کے لیڈر نے دعویٰ کیا کہ متوسط طبقے اور گاوں کے لوگوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے ۔ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر نکل آئے ہیں لیکن اس کی تائید کے لیے کسی قومی سروے کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ ملک کی حالت ایسی ہے کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانے لگے ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایوان میں بتایا کہ 16 لاکھ ہندوستانیوں نے ملک کی شہریت چھوڑ دی ہے ۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ترقی کی بڑی بڑی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جیسے اداروں کے لیے صرف زمین الاٹ کی گئی ہے ۔ کچھ نئے ایمس میں بنیادی سہولتیں نہیں ہیں، کچھ میں اساتذہ نہیں ہیں یا دیگر کمیاں ہیں۔ اجولا اسکیم کے تحت گیس کنکشن لینے والے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گیس سلنڈر کو دوبارہ بھرنے کے قابل نہیں ہے ۔ منریگا اسکیم کے تحت کام کے خواہاں لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ خواتین کی ترقی کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن محکمہ خواتین و اطفال کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں تو کہی جا رہی ہیں، مگر اس کے برعکس زمین پر بہت کم کام کیا جارہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں 281 رن سے شکست دی

Next Post

حکومت منریگا کو کمزور کر کے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے : پرینکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

حکومت منریگا کو کمزور کر کے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے : پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.